اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وادیٔ نیلم میں موسلادھار بارش کے بعد دریائے نیلم، جاگران، سرگن شونٹھر ندیوں کی سطح بلند ہو گئی . وادیٔ نیلم کےضلعی ہیڈکواٹر آٹھ مقام کے زیریں علاقوں میں شدید بارش اور پہاڑوں پر برف باری ہوئی .
آٹھ مقام کے سیاحتی مقامات، اپر نیلم، اڑانگ کیل، گریس ویلی میں بارش ہوئی . آٹھ مقام میں شدید بارش کی وجہ سےشاہراہ نیلم پر پھسلن سےٹریفک کی روانی متاثر ہے تاہم شاہراہ نیلم سمیت رابطہ سڑکیں آمد و رفت کے لیے بحال ہیں .
ذرائع کے مطابق آٹھ مقام پر موسلادھار بارش سے متعدد علاقوں کی بجلی بند ہے جبکہ ٹیلی فون اور انٹرنیٹ سروسز بھی متاثر ہیں .