ایف بی آر کی ٹیکس نادہندگان کیخلاف ایکشن کی تیاری مکمل


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ٹیکس نادہندگان کے خلاف ایکشن کی تیاری مکمل کر لی۔ ذرائع کے مطابق چند روز تک تاجروں اور صنعت کاروں کو حتمی نوٹس مل جائیں گے، تاجروں کا رہن سہن، شاہانہ اخراجات ان کے ٹیکس ڈیٹا سے مطابقت نہیں رکھتا، ٹیکس چند ہزار جبکہ سالانہ آمدن کروڑوں میں ہے۔
ایف بی آر کے ذرائع کے مطابق بیشتر تاجروں اور صنعت کاروں نے متعدد پلاٹ لے رکھے ہیں اور ان کے بیرونِ ملک بھی بزنس ہیں، کئی بار ان تاجروں اور صنعت کاروں کو پورا ٹیکس دینے کا موقع فراہم کیا گیا۔لاہور کی اکبری منڈی، شاہ عالم مارکیٹ، اعظم کلاتھ، انارکلی، لبرٹی، مال روڈ، گلبرگ، فیروز پور روڈ، ماڈل ٹاؤن اور دیگر علاقوں کے تاجروں کی فہرستیں تیار کی گئی ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ تاجروں کا 10 سال کا ڈیٹا اکٹھا کیا گیا ہے، دوسرے مرحلے میں پنجاب بھر کی مارکیٹوں اور بازاروں کے تاجروں کو شامل کیا جائے گا، عدالتوں سے بھی رجوع کر لیا گیا ہے، اسٹے خارج ہو جائیں گے، آئی ایم ایف کے معاہدے کے مطابق ٹیکس ٹو جی ڈی پی بڑھانا ہے۔
اس حوالے سے ایف بی آر حکام کا کہنا ہے کہ نہ کسی سے زیادتی ہو گی نہ زائد ٹیکس لیں گے، تمام قانونی تقاضے پورے کر لیے ہیں، ٹیکس لیے بغیر اب گزارا نہیں، حکومت سنجیدہ ہے۔

Recent Posts

بجلی کے نرخ بڑھانے کی درخواست پر نیپرا میں سماعت مکمل

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی کمپنیوں کی درخواست پر نیپرا میں سماعت…

11 mins ago

سپریم کورٹ سے عمران خان کی تصویر لیک: عدالت میں موبائل فون لے جانے پر پابندی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی تصویرلیک ہونے کے بعد…

13 mins ago

190 ملین پاؤنڈ ریفرنس، بشریٰ بی بی کا عدالت پر عدم اعتماد کا اظہار

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت میں بشریٰ بی بی نے عدالت…

21 mins ago

ادیتی راؤ حیدری کی پرانی تصاویر سامنے آ گئیں، پہچاننا مشکل ہو گیا

ممبئی (قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ ادیتی راؤ حیدری کی انڈسٹری میں قدم…

22 mins ago

اسحاق ڈار کی بطور نائب وزیراعظم تعیناتی اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی بطور نائب وزیراعظم تعیناتی اسلام آباد ہائیکورٹ میں…

27 mins ago

وزیراعظم سے چینی وفد کی ملاقات، کان کنی کے شعبے میں سرمایہ کاری پر اظہار دلچسپی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم سے چینی کمپنی کے وفد نے ملاقات کی ہے، جس میں…

31 mins ago