اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عالمی بینک پاکستان کو توانائی منصوبے کے لیے 1 ارب ڈالرز قرض دے گا۔دستاویز کے مطابق عالمی بینک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی جانب سے جون میں قرض کی منظوری متوقع ہے، فنڈ 2160 میگاواٹ کے داسو ہائیڈرو پراجیکٹ پر خرچ کیے جائیں گے۔
منصوبے کی تعمیر سے پاکستان کو فیول کاسٹ کی مد میں سالانہ 1.8 ارب ڈالر بچت ہو گی، داسو ہائیڈرو منصوبہ 7 سال کی تاخیر سے سال 2028ء تک مکمل ہو گا۔
2013ء میں شروع ہونے والے منصوبے کو مکمل کرنے کی ڈیڈ لائن دسمبر 2021ء تھی، تاخیر کے باعث منصوبے کی لاگت 4.3 ارب ڈالرز سے بڑھ کر 4.9 ارب ڈالرز ہو گئی۔ منصوبے پر عمل درآمد سے پاکستان کو 3 سینٹ فی یونٹ کے حساب سے سستی بجلی حاصل ہو گی۔
اداکارہ نے مشہور بھارتی ڈیزائنر کا ڈیزائن کردہ دلفریب لباس پہنا تھا ممبئی(قدرت روزنامہ)یکم نومبر…
نئی دہلی(قدرت روزنامہ)بھارت میں ایک شخص نے دیوالی کے موقع پر شراب کے نشے میں…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)لندن میں سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف پاکستان تحریک…
سرکاری حج پیکج 10 لاکھ 65 ہزار سے 10 لاکھ 75 ہزار کے درمیان رکھنے…
لاہور (قدرت روزنامہ)فواد چودھری کی اہلیہ حبافواد نے وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے)…
راولپنڈی(قدرت روزنامہ)عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستانی عوام کو ملک پر مسلط قبضہ اور…