عید کی چھٹیاں ختم، پردیسیوں کی آبائی علاقوں سے واپسی شروع


لاہور(قدرت روزنامہ) عیدالفطر اپنے پیاروں کے ساتھ منانے کے بعد پردیسیوں کی آبائی علاقوں سے واپسی کا سلسلہ شروع ہوگیا جس کے باعث بس اڈوں پر مسافروں کا رش بڑھ گیا۔مختلف شہروں سے پردیسی اپنے پیاروں کو چھوڑنے کا غم اور اداس چہروں کے ساتھ واپس لاہور پہنچ رہے ہیں، اپنے پیاروں کے ساتھ عید کی چھٹیاں گزارنے کے بعد لوگوں کی بڑی تعداد لاہور واپس آ رہی ہے۔
پردیسیوں کی واپسی کے باعث شہر کے لاری اڈوں اور ریلوے سٹیشن پر بھی رش دیکھنے میں آ رہا ہے، سرکاری، غیر سرکاری ملازمین اہلخانہ کے ہمراہ واپس لاہور پہنچ رہے ہیں۔
پردیسیوں کا کہنا ہے کہ عید کی چھٹیاں گزرنے کا پتا ہی نہیں چلا، روزی کی خاطر اپنے پیاروں سے دور ہیں مگر عید پر ان کے ساتھ خوب لطف اٹھایا، اب کام کرنے کا وقت ہے۔ یاد رہے عید کے موقع پر پردیسیوں کی بڑی تعداد میں آبائی علاقوں میں واپسی کے پیش نظر ریلوے انتظامیہ کی جانب سے خصوصی ٹرینیں بھی چلائی گئی تھیں۔

Recent Posts

چیمپیئنز ٹرافی پاکستان میں ہی ہوگی اور سب ٹیمیں شرکت کریں گی، چیئرمین پی سی بی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے کہا ہے…

6 mins ago

حکومتی اقدامات کی بدولت روپے کی قدر مستحکم ہو رہی ہے، بلال اظہر کیانی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما بلال اظہر کیانی نے کہا ہے…

22 mins ago

کہا گیا کہ جلسہ 8 ستمبر کو کرلیں مگر اب راستے بند کیے جارہے ہیں، عمران خان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے کہا کہ…

38 mins ago

کراچی چڑیا گھر میں مادہ بنگال ٹائیگر کی ہلاکت کیسے ہوئی؟

کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی چڑیا گھر میں ایک اور مادہ بنگال ٹائیگر کی ہلاکت کا انکشاف…

48 mins ago

فیروز خان نے دوسری اہلیہ کو انسٹاگرام سے ان فالو کیوں کیا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اداکار فیروز خان کے اپنی اہلیہ ڈاکٹر زینب کو انسٹاگرام سے ان…

56 mins ago

پاک فضائیہ کی قربانیوں، بہادری و پیشہ ورانہ مہارت کی قابل فخر تاریخ ہے، ایئرچیف مارشل ظہیر بابر سدھو

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاک فضائیہ کے ایئر چیف مارشل ظہیر بابر سدھو نے کہا کہ…

1 hour ago