ایپل کی آئی فون صارفین کے لیے بڑی سہولت


کیلیفورنیا(قدرت روزنامہ) ٹیکنالوجی کمپنی ایپل اپنے کچھ فونز کے صارفین کو ڈیوائسز کی مرمت کے لیے پہلی بار استعمال شدہ لیکن اصلی پرزوں کے استعمال کی اجازت دینے والا ہے۔ کمپنی کی جانب سے یہ اجازت مرمت اسکیم میں کی جانے والی اپ ڈیٹ کے طور پر ہے۔ کمپنی کے مطابق اس نئی اسکیم کا اطلاق مخصوص ماڈلز پر ہوگا، جس کی شروعات رواں برس کے آخری حصے میں ہوگی۔
اب تک صارفین کو مرمت کی جانے والی ڈیوائس کے سیریل نمبر کو ایپل کے فروخت شدہ نئے پرزے سے ملانا پڑتا تھا۔ اگر استعمال شدہ پرزہ متبادل کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے تو مرمت کیے جانے والے آئی فون میں ایک نوٹیفکیشن صارفین کو خبردار کرتا رہتا ہے کہ ایپل تبدیل کیے گئے پرزے کی تصدیق نہیں کر سکا۔
کچھ معاملات میں (جیسے کہ فیس آئی ڈی یا ٹچ آئی سینسر) پرزے کام ہی نہیں کرتے۔
اب ایپل کا کہنا ہے کہ کمپنی نے سسٹم کو بہتر بنایا ہے جس کے بعد نئے یا استعمال شدہ ایپل کے اصلی پرزوں کی انسٹالیشن کے بعد ڈیوائس میں سیٹنگ ہوجائے گی۔ کمپنی نے بتایا کہ مستقبل کی آئی فون ریلیز میں استعمال شدہ بائیو میٹرک سینسرز کے لیے سپورٹ موجود ہوگی۔

Recent Posts

آج کی قانون سازی کے بعد آرمی چیف کی مدت ملازمت کم ہوگئی، رانا ثنااللہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے…

19 mins ago

وزیر اعظم کا وفاقی کابینہ میں توسیع کا فیصلہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے کابینہ میں ردوبدل اور اضافے کا فیصلہ…

23 mins ago

جنرل عاصم منیر 2028 تک چیف آف آرمی سٹاف رہیں گے، خواجہ آصف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ آرمی ایکٹ ترمیمی بل کی…

25 mins ago

بیوی کی کال نے شوہر کو84کروڑروپے کامالک بنادیا

واشنگٹن (قدرت روزنامہ)جب دفتر جاتے ہوئے راستے میں آپ کو یاد آئے کہ لنچ باکس…

35 mins ago

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں اضافہ

کراچی(قدرت روزنامہ)ملک میں آج سونےکی فی تولہ قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔آل پاکستان جیمز اینڈ…

39 mins ago

تھانیدارشوہر کے مبینہ تشددکےبعد اداکارہ نرگس پر ایک اور مشکل آن پڑی

  لاہور (قدرت روزنامہ)شوہر کے مبینہ تشدد کا شکار اداکارہ نرگس ہسپتال پہنچ گئیں۔اداکارہ نرگس…

1 hour ago