قومی اسمبلی کا اجلاس کل طلب کرلیا گیا


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) قومی اسمبلی کا اجلاس کل طلب کرلیا گیا جبکہ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 18 اپریل کو ہوگا، صدر مملکت آصف زرداری مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے۔ اسپیکر سردار ایاز صادق نے اپوزیشن جماعتوں کی ریکوزیشن پر قومی اسمبلی کا اجلاس کل شام پانچ بجے طلب کرلیا ہے، اجلاس میں اپوزیشن کا دیا گیا ایجنڈا زیر بحث آئے گا۔
دوسری جانب پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس ری شیڈول کر دیا گیا ہے، ذرائع پارلیمانی امور کے مطابق پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس منگل 16 اپریل کے بجائے اب 18 اپریل کو ہوگا۔
پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے صدر مملکت آصف زرداری خطاب کریں گے جس کے بعد نئے پارلیمانی سال کا اغاز ہوگا۔ دریں اثنا قومی اسمبلی کے اجلاس میں صدر آصف زرداری کی صاحبزادی آصفہ بھٹو زرداری بطور رکن قومی اسمبلی حلف اٹھا کر باضابطہ طور پر پارلیمانی سیاست کا آغاز کریں گی۔

Recent Posts

’میرا پی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہیں‘، لندن میں قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف احتجاج میں ملوث فرد نے معافی مانگ لی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)لندن میں سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف پاکستان تحریک…

1 min ago

سرکاری حج پیکج کتنے کا ہوگا؟ کابینہ نے حج پالیسی 2025 کی منظوری دیدی

سرکاری حج پیکج 10 لاکھ 65 ہزار سے 10 لاکھ 75 ہزار کے درمیان رکھنے…

9 mins ago

فواد چودھری کی اہلیہ حبا فواد کی فلک جاوید کے خلاف کارروائی کیلئے ایف آئی اے میں درخواست

لاہور (قدرت روزنامہ)فواد چودھری کی اہلیہ حبافواد نے وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے)…

25 mins ago

عوام اب نہ نکلیں تو آئندہ نسلیں چیونٹیوں کی طرح زندگی گزاریں گے،عمران خان

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستانی عوام کو ملک پر مسلط قبضہ اور…

29 mins ago

جسٹس منیب اختر کےخلاف سپریم جوڈیشل میں درخواست دائر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ آف پاکستان کے جج جسٹس منیب اختر کے خلاف سپریم…

40 mins ago

آرمی چیف کی مدت ملازمت بڑھانے کا معاملہ: پی ٹی آئی اور جے یو آئی نے سر جوڑ لیے

پارلیمان سے منظور ہونے والی ترامیم سے متعلق مشاورت ہوگی اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پارلیمان سے…

51 mins ago