ممبئی(قدرت روزنامہ)عالمی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے کہا ہے کہ زندگی میں شہرت اور پیسہ سب سے اہم نہیں ہیں بلکہ مشکل وقت میں ساتھ دینے والا سب سے اہم ہوتا ہے۔ برطانوی خبر رساں ادارے کو تازہ انٹرویو میں ٹینس اسٹار کا کہنا تھا کہ ان کا سب سے بڑا خوف یہ ہے کہ وہ حقیقت سے دور نہ ہوجائیں۔
انہوں نے کہا کہ جس طرح آج کر سوشل میڈیا کی زندگی ہے اس میں بہت زیادہ جھوٹ اور بناوٹ ہوتی ہے، آپ کے قریب کچھ ایسے لوگ ہونے چاہئیں جو آپ سے سچ بول سکیں۔زندگی میں اہم چیزوں کے متعلق بات کرتے ہوئے ٹینس اسٹار کا کہنا تھا کہ دولت اور شہرت سب سے اہم نہیں ہے، اسے آسائش کا ایک حصہ سمجھ سکتے ہیں۔
ثانیہ مرزا کا مزید کہنا تھا کہ مشکل کے وقت جو آپ کے ساتھ کھڑا ہو وہ بہت اہم ہے اور ہمیں دیکھنا چاہئے کہ ہم خود بھی کسی کیلئے ایسا کرسکتے ہیں۔
کوئٹہ (قدرت روزنامہ)کرز برائے الیکٹرانک میڈیا وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت…
لاہور(قدرت روزنامہ)نائب امیر جماعتِ اسلامی، سیکرٹری جنرل ملی یکجہتی کونسل لیاقت بلوچ نے کہا ہے…
پنجگور(قدرت روزنامہ)پنجگور کے علاقے چتکان غریب آباد میں دو گروپوں کے درمیان خونی تصادم دو…
نوکنڈی(قدرت روزنامہ)کلی خواستی سائندک کے قبائلی رہنماء میر عبدالخالق نوتیزئی نے اپنے جاری کردہ بیان…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا کے محکمہ اینٹی کرپشن کی جانب سے نوٹس بھیجے جانے کے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے سربراہ و سینیٹر ایمل ولی…