ملک میں وسائل کی کمی نہیں ہے لیکن سوچ سمجھ کی ضرورت ہے، آصف زرداری کا بیان

لاڑکانہ(قدرت روزنامہ) صدرمملکت آصف علی زرداری نے پاکستان کے مسائل حل کرنے کے لیے مل بیٹھ کر لائحہ عمل بنانے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں وسائل کی کمی نہیں ہے لیکن سوچ سمجھ کی ضرورت ہے، پاکستان کو اسلام آباد میں بیٹھے ہوئے بابوؤں کی سوچ سمجھ اور کم عقلی نے غریب کیا ہوا ہے۔
گڑھی خدابخش میں ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شرکات کو مخاطب کرکے کہا کہ آج آپ کے ساتھ خوشی مناتے ہوئے مجھے خود بھی خوشی ہو رہی ہے، اس لیے کہ آج تاریخ میں بی بی بول رہی ہے کہ جو میں فرض چھوڑ کر گئی تھی وہ فرض میں نے ادا کردیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جس دن بی بی نے مجھے پارٹی کا چیئرمین بنا کر گئی تھی تو کافی دوستوں کو یہ سمجھ نہیں تھی اور پتا نہیں تھا کہ شاید میں پارٹی کو سنبھال سکوں یا چلا سکوں لیکن بی بی کی حکمت دیکھیں انہیں پتا تھا اور اپنی جو سیاسی وراثت چھوڑ کر گئی ہے اس میں وہ کہتی ہے کہ اس نے 14 سال جیل کاٹی ہے اور اس کو پتا ہے کہ یہ ہمارا حق سنبھالے گا۔

آصف علی زرداری نے کہا کہ اس پارٹی کے لیے صرف بی بی نے شہادت نہیں دی، صرف بھٹو نے شہادت نہیں قبول نہیں، بی بی نصرت بھٹو نے شہادت قبول نہیں کی بلکہ شاہنواز اور مرتضیٰ بھٹو اور ہزاروں شہیدوں نے کی، گڑھی خدا بخش میں ہی ہزاروں شہیدوں کی قبریں ہیں، جن کے نام بھی ہمیں نہیں پتا لیکن ہمیں یہ پتا ہے کہ وہ جیالے تھے، جیالے ہیں اور جیالے رہیں گے اور آج ان کی روح کو بھی پتا ہے کہ ان کا حق ملا اور ان کو ہم نے حق دلایا اور وہ عوام کی طاقت سے دلایا۔

Recent Posts

پاکستان کرکٹ بورڈ کی بھی نجکاری ہونی چاہیے، فاروق ستار کی خواہش

کراچی(قدرت روزنامہ)متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما اور قومی اسمبلی کی قائمہ…

5 hours ago

نواز شریف بھی سمجھ گیا بحرانوں کا حل نکالنے کیلئے مل بیٹھنا ہوگا: محمود اچکزئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے…

5 hours ago

پی ٹی آئی والے یاد رکھیں این آر او نہیں ملے گا، طلال چوہدری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے…

5 hours ago

اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا بطور سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی استعفیٰ منظور

اسلام آباد ( قدرت روزنامہ ) اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا بطور سیکرٹری جنرل پی…

6 hours ago

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان، پٹرول کتنا سستا ہوگا ؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں16ستمبر سے مسلسل چوتھی مرتبہ…

6 hours ago

پی ٹی آئی نے مشروط اجا زت کی خلاف ورزی کی تو جلسے جلوس سے متعلق نئے قانون کااطلاق ہو گا، ڈپٹی کمشنر نے تنبہہ کردی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کا کہنا ہےکہ پی ٹی آئی کو جلسے کی…

6 hours ago