شرط لگا کر ڈیزل پینے والا نوجوان جاں بحق

عارف والا (قدرت روزنامہ)نواحی گاؤں پچھتر ای بی میں 27سالہ نوجوان شرط توجیت گیا مگر زندگی کی بازی ہار گیا .

ہوا کچھ یوں کہ مرتضیٰ نامی نوجوان نے پچاس ہزار کے عوض دوستوں سے ایک لٹر ڈیزل پینے کی شرط لگائی تھی .

نوجوان نے ایک لٹر ڈیزل پی کر شرط جیت لی مگر ڈیزل پینے کے بعد اس کی حالت بگڑ گئی . حالت بگڑنے پر نوجوان کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکا .

پولیس کا کہنا ہے کہ فی الحال واقعے کی تفتیش میں مصروف ہیں .

دوسری جانب نوجوان کی ہلاکت پر اہل خانہ غم سے نڈھال ہیں . مرحوم چار بچوں کا باپ اور ٹرک ڈرائیور تھا .

. .

متعلقہ خبریں