3دن کیلئے تعلیمی ادارے بند کرنے کا اعلان

چترال (قدرت روزنامہ) ضلعی انتظامیہ نے لوئر چترال میں 15 اپریل سے 17 اپریل تک تعلیمی ادارے بند کرنے کا اعلان کردیا .

ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ تعلیمی ادارے لینڈ سلائیڈنگ اور طغیانی کے خدشے کے پیش نظر بند کیے گئے ہیں .

ڈی سی لوئر چترال کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (مردانہ) لوئر چترال نے درخواست کے ذریعے سکولوں کو بند کرنے کی تجویز دی ہے .

بارش کے پانی اور لینڈ سلائیڈنگ سے موسمی ندی نالوں کے بھر جانے کی وجہ سے گاڑیوں اور پیدل چلنے والوں کے لیے مشکلات پیدا ہوگئی ہیں .

نوٹیفکیشن کے مطابق موجودہ موسمی حالات میں اساتذہ اور طلبا و طالبات کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے ضلع لوئر چترال کے تمام سرکاری و نجی تعلیمی اداروں کو 3 دن یعنی 15 اپریل سے 17 اپریل 2024 تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے .

. .

متعلقہ خبریں