چکوال میں بس کو حادثہ، 3افراد جان کی بازی ہارگئے

چکوال (قدرت روزنامہ) چکوال میں مسافر بس الٹ گئی جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے .

حادثہ بوچھال کلاں منی موٹر وے پر پیش آیا جہاں مسافر بس تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی اور اس حادثے کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق اور 23 زخمی ہوگئے .

زخمیوں کو بوچھال کلاں اور ٹراما سینٹر کلر کہار منتقل کر دیا گیا . ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ بارش کی وجہ سے ہونے والی پھسلن سے پیش آیا .

. .

متعلقہ خبریں