پنجاب

پی ٹی آئی کا ضمنی انتخابات کے بعد پنجاب میں جلسوں کا فیصلہ

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف نے ضمنی انتخابات کے بعد پنجاب میں جلسوں کا فیصلہ کرلیا ہے۔

Big Surprise from Imran Khan at Adiala Jail | Aleema Khan Important Media Talk ⚡



http://dailyqudrat.pk For Latest Videos Please Subscirbe The Channel

پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما حماد اظہر کے مطابق جلسوں کی حکمت عملی ترتیب دینے کیلئے پنجاب کی قیادت پر مشتمل 17 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔

حماد اظہر کا کہنا ہے کہ پنجاب میں 21 اپریل کے بعد جلسوں کی شروعات ہوگی، پنجاب کی قیادت پر مشتمل کمیٹی بنائی ہے جو تمام حکمت عملی ترتیب دے گی، کمیٹی میں ‏ریحانہ ڈار، مہربانو قریشی، زرتاج گل اور سیمابیہ طاہر شامل ہیں۔حافظ حامد رضا‏، شیخ وقاص اکرم، ملک عامر ڈوگر اور سلمان اکرم راجہ بھی کمیٹی میں شامل ہیں۔

‏پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ملک احمد خان بچھر، میاں اسلم اقبال، زین قریشی‏ اور احمد چھٹہ بھی کمیٹی کا حصہ ہیں۔ جبکہ شوکت بسرا، شبیر قریشی،عون عباس بپی، رائے حسن نواز اور اعجاز منہاس بھی کمیٹی میں شامل ہیں۔

متعلقہ خبریں