پی ٹی آئی کا ضمنی انتخابات کے بعد پنجاب میں جلسوں کا فیصلہ


لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف نے ضمنی انتخابات کے بعد پنجاب میں جلسوں کا فیصلہ کرلیا ہے۔
پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما حماد اظہر کے مطابق جلسوں کی حکمت عملی ترتیب دینے کیلئے پنجاب کی قیادت پر مشتمل 17 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔
حماد اظہر کا کہنا ہے کہ پنجاب میں 21 اپریل کے بعد جلسوں کی شروعات ہوگی، پنجاب کی قیادت پر مشتمل کمیٹی بنائی ہے جو تمام حکمت عملی ترتیب دے گی، کمیٹی میں ‏ریحانہ ڈار، مہربانو قریشی، زرتاج گل اور سیمابیہ طاہر شامل ہیں۔حافظ حامد رضا‏، شیخ وقاص اکرم، ملک عامر ڈوگر اور سلمان اکرم راجہ بھی کمیٹی میں شامل ہیں۔
‏پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ملک احمد خان بچھر، میاں اسلم اقبال، زین قریشی‏ اور احمد چھٹہ بھی کمیٹی کا حصہ ہیں۔ جبکہ شوکت بسرا، شبیر قریشی،عون عباس بپی، رائے حسن نواز اور اعجاز منہاس بھی کمیٹی میں شامل ہیں۔

Recent Posts

آئی سی سی نے بھارتی اعتراض پر پاکستان کو چیمپئنز ٹرافی کشمیر لیجانے سے روک دیا، بھارتی میڈیا

لاہور(قدرت روزنامہ)بھارتی میڈیا کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے چیمپئنز ٹرافی کے سلسلے میں پاکستان…

40 mins ago

نئی متعارف کروائی گئی گاڑی کی قیمت میں بڑی کمی کا اعلان

اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)ایم جی موٹرز پاکستان نے نئی ایم جی ایچ ایس پی ایچ ای…

46 mins ago

بلوچستان کےچندعلاقوں میں موبائل انٹرنیٹ سروسزعارضی طورپرمعطل:پی ٹی اے

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے بلوچستان کے چند علاقوں میں موبائل انٹرنیٹ سروسزعارضی طور…

49 mins ago

وزارت داخلہ کا غیر قانونی وی پی این بند کرنے کیلئے پی ٹی اے کو خط

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)غیر قانونی وی پی این کی بندش پر وزارت داخلہ نے پاکستان ٹیلی…

1 hour ago

مہنگائی میں 0.55 فیصد اضافہ، سالانہ شرح 4.16 فیصد پر آنے کا دعوی

اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق مہنگائی میں 0.55 فیصد اضافہ ہوا ہے سالانہ…

1 hour ago

مرحوم اور بیواؤں کی گرانٹ سے اربوں روپے غیرقانونی جاری ہونے کا انکشاف

اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)سرکاری خزانے کو ہڑپنے والوں نے مرحوم اور بیواؤں کی گرانٹ کو بھی…

1 hour ago