پی بی 20 وڈھ کا ضمنی انتخاب، پیپلز پارٹی نے بی این پی کی حمایت کردی، امیدوار دستبردار


خضدار(قدرت روزنامہ)حکمران جماعت نے ضمنی الیکشن میں بی این پی کی حمایت کا اعلان کردیا۔ پی بی 20 وڈھ سے پیپلز پارٹی کا امیدوار بی این پی کے امیدوار کے حق میں دستبردار۔ اتوار کے روز پیپلز پارٹی اور بی این پی کے ضلعی و مرکزی رہنماﺅں نے میر عبدالرحمن زہری کی رہائشگاہ پر ایک نشست میں ضمنی الیکشن میں اتحاد کا اعلان کردیا۔ اس موقع پر پیپلز پارٹی ضلع خضدار کے صدر میر عبدالرحمان زہری کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی پی بی 20 وڈھ سے اپنے امیدوار ثنا اللہ مینگل کو بی این پی کے امیدوار میر جہانزیب مینگل کے حق میں دستبردار کرانے کا اعلان کرتی ہے، ہماری جماعت بی این پی کو ووٹ کریگی۔ بی این پی کے میر عبدالقدوس کرد کا کہنا تھا کہ ہم سردار اختر مینگل اور پارٹی دوستوں کی جانب سے پیپلزپارٹی کے مشکور ہیں کہ انہوں اس موقع پر انہوں نے ہمدردی کا اعلان کردیا ہے، ہماری کوشش ہے کہ قبائلی معاملات کو ایک جانب رکھ کر یکجا ہوکر آگے بڑھیں اور ان کمیوں کو کم کرنے اور دور کرنا ہے۔ جھالاوان بہت سارے مسائل کا شکار ہے ہم سیاست میں ایک دوسرے کے قریب ہوکر ایسے فیصلے کرلیں کہ ہم اس ریجن میں پیار و محبت کو فروغ دیں۔ پیپلز پارٹی کے امیدوار ایڈووکیٹ ثنا اللہ مینگل پی بی 20 وڈھ سے بی این پی کے جہانزیب مینگل پی پی پی خضدار کے صدر میر عبدالرحمان زہری، ثنااللہ ایڈووکیٹ عید محمد، ایڈووکیٹ اسماعیل زہری، عبدالحمید غلامانی، بی این پی کے میر عبدالرﺅف مینگل، میر عبدالقدوس کرد ارباب نواز مینگل لعل جان بلوچ بی این پی کے سفر خان مینگل عالم فراز عبدالحمید کرد پی پی پی کے ضلعی انفارمیشن نصراللہ شاہوانی پی پی قلات ڈویژن کے نائب صدر میر زاہد احمد زہری رئیس محمد ایوب نوتانی عید محمد ایڈوکیٹ ہدایت اللہ زہری انجینئر فورم بلوچستان کے صدر علی احمد موسیانی میر عبدالحمید غلامانی عبدالحی زہری عطااللہ موسیانی مقبول احمد جام نور احمد جام حاجی عبیداللہ قمبرانی فیصل خدرانی عبدالوہاب خدرانی غلام محمد جام محمد انور مینگل ودیگر پی پی رہنما موجود تھے۔

Recent Posts

فیصل واوڈا اور مصطفی کمال کو توہینِ عدالت کے شوکاز نوٹسز، سپریم کورٹ طلب

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) چیف جسٹس آف پاکستان نے فیصل واوڈا اور مصطفیٰ کمال کو توہین…

3 mins ago

موقف پر کھڑا ہوں، گردن کٹوادوں گا، پیچھے نہیں ہٹوں گا، فیصل واوڈا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ اپنے موقف پر کھڑا ہوں،…

19 mins ago

منڈی بہاالدین میں کشتی الٹنے سے ایک ہی خاندان کے 6 افراد ڈوب کر جاں بحق

منڈی بہاالدین(قدرت روزنامہ) نواحی علاقے نورپور پیراں کے قریب کشتی الٹنے سے اس پر موجود…

30 mins ago

انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر سستا ہو گیا

کراچی (قدرت روزنامہ )انٹر بینک مارکیٹ میں آج کاروبار کےآغاز میں ڈالر کی قیمت میں…

40 mins ago

علحیدگی کی صورت میں دولت کیسے بچاؤں! رونالڈو کا قانونی قدم

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے اپنی گرل فرینڈ جارجینا روڈریگز…

43 mins ago

حکومت نے شدید گرمی کے باعث تعلیمی اداروں کے اوقات کار تبدیل کر دیئے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ ) گرمی کی شدی اور ہیٹ ویو کے خدشے کے باعث وفاقی…

44 mins ago