اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارتی وزیر اعظم نریندرا مودی کی حکومت پر ریاست اُتراکھنڈ کی مذہبی حیثیت کو بطور ہتھیار استعمال کرنے کا الزام لگایا جا رہا ہے۔
برطانوی میڈیاکی رپورٹ کے مطابق مودی حکومت مسلمانوں کے خلاف انتہائی سخت گیر پالیسیاں لانے کیلئے اُتراکھنڈ کو بطور تجربہ گاہ استعمال کر رہی ہے۔
رپورٹ کے مطابق بھارت میں 19 اپریل سے عام انتخابات شروع ہو رہے ہیں اور اگر بی جے پی دوبارہ اقتدار میں آئی تو ہندو انتہا پسند پالیسیوں کو مزید سخت کرے گی۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ اتراکھنڈ کے شہر ہردوار کی ایک ہندو تنظیم کا کہنا ہے کہ بھارتی ریاست اُتراکھنڈ میں ہزاروں مندر اور ہندو مذہبی مقامات ہیں، جس طرح مکہ اور مدینہ میں صرف مسلمانوں کو داخل ہونے کی اجازت ہے، اسی طرح اتراکھنڈ کو بھی صرف ہندوؤں کی زمین کا درجہ ملنا چاہیے۔
برطانوی میڈیا کی رپورٹ میں 2021 کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا کہ ہردوار میں انتہا پسندوں کے اجلاس میں ہندوؤں کو بھارتی مسلمانوں کے قتل عام پر اُکسایا گیا تھا۔
لاہور(قدرت روزنامہ)بھارتی میڈیا کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے چیمپئنز ٹرافی کے سلسلے میں پاکستان…
اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)ایم جی موٹرز پاکستان نے نئی ایم جی ایچ ایس پی ایچ ای…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے بلوچستان کے چند علاقوں میں موبائل انٹرنیٹ سروسزعارضی طور…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)غیر قانونی وی پی این کی بندش پر وزارت داخلہ نے پاکستان ٹیلی…
اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق مہنگائی میں 0.55 فیصد اضافہ ہوا ہے سالانہ…
اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)سرکاری خزانے کو ہڑپنے والوں نے مرحوم اور بیواؤں کی گرانٹ کو بھی…