دوسرے شخص کا شناختی کارڈ 35 سال تک استعمال کرنے والا شہری گرفتار


آئیووا(قدرت روزنامہ)ایک امریکی شہری کو دوسرے شخص کا شناختی کارڈ چرانے اور اس کے نام پر 35 سال تک جرائم کرنے پر گرفتار کرلیا گیا ہے۔
آئیووا کے ایک 58 سالہ شہری دوسرے شخص کی شناخت پر 35 سال تک جرائم انجام دیتا رہا اور اصل شہری کو گرفتار کرواکر نفسیاتی اسپتال میں داخل کرادیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق آئیووا کے ایک اسپتال کا سابق ملازم کو دوسرے شخص کی شناخت چرانے اور اسے گزشتہ 35 سال سے استعمال کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا ہے جس نے اصل شناخت والے شہری کو گرفتار کرواکر نفسیاتی اسپتال تک پہنچا دیا۔
58 سالہ میتھیو ڈیوڈ کیرنز نے اپنے اعتراف میں کہا کہ اس نے کسی دوسرے شخص کی شناخت چرائی اور اسے پچھلے 35 سالوں سے استعمال کرتے آرہا ہے۔
گرفتاری کے وقت میتھیو اپنے سابق اسپتال میں ہی ولیم ڈونلڈ ووڈز کے نام سے کام کررہے تھے۔ اگرچہ یہ واضح نہیں ہے کہ میتھیو ولیم کی زندگی کے ہر پہلو میں اس کی شناخت کو کیسے استعمال کرنے میں کامیاب رہے تاہم عدالتی دستاویزات سے معلوم ہوا کہ انہوں نے 1990 میں ولیم کے نام اور سالگرہ کے دن کے ساتھ ایک جعلی کولوراڈو شناختی کارڈ بنوانے کا فراڈ کیا۔
علاوہ ازیں انہوں نے 1991 میں ولیم کے نام سے ہی ایک گاڑی بھی خریدی اور یہاں تک کہ انہوں نے 1994 میں ایک عورت سے ولیم بن کر شادی بھی کی۔ خاتون سے پیدا ہونے والے بچے کو میتھیو نے ولیم کا نام بھی دیا۔

Recent Posts

مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں ، علی محمد خان نے عمران خان کی رائے بتا دی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی محمد خان کا کہنا…

41 mins ago

احتجاج کی کال دے کر پی ٹی آئی بڑی غلطی کررہی ہے، رانا ثنا اللہ کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مشیر وزیر اعظم برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے…

1 hour ago

ویزا ایمنسٹی اسکیم سے فوری فائدہ اُٹھائیں، دبئی حکام کی غیر قانونی تارکین وطن کو وارننگ

اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)امارات میں جاری ویزا ایمنسٹی اسکیم کے حوالے سے دبئی امیگریشن نے جیو…

1 hour ago

امبانی خواتین کی مہندی لگوانے کی فیس سن کر ہوش اڑ جائیں گے

ممبئی(قدرت روزنامہ)وینا ناگدا‎ بھارت کی وہ مشہور مہندی آرٹسٹ ہیں جو اپنے خوبصورت ‏آرٹ اور…

1 hour ago

پی ٹی اے نے 8 لاکھ سے زائد گستاخانہ لنکس اور فحش ویب سائٹس کو بلاک کردیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان میں روزانہ غیر اخلاقی ویب سائٹس تک رسائی کی 2 کروڑ کوششوں…

2 hours ago

آئی سی سی نے بھارتی اعتراض پر پاکستان کو چیمپئنز ٹرافی کشمیر لیجانے سے روک دیا، بھارتی میڈیا

لاہور(قدرت روزنامہ)بھارتی میڈیا کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے چیمپئنز ٹرافی کے سلسلے میں پاکستان…

2 hours ago