آسٹریلوی ارب پتی کا ٹائی ٹینک 2 جہاز بنانے کا اعلان، کتنی لاگت آئے گی؟


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ایک دہائی سے زائد عرصے سے آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے ارب پتی کلائیو پالمر ٹائی ٹینک 2 جہاز بنانے کا اعلان کیا ہے جس کی تیاری 2027 تک مکمل ہونے کی توقع ہے۔
کلائیو پالمر بلو اسٹار لائن نامی کمپنی کے چیئرمین ہیں اور گزشتہ برسوں میں وہ کووڈ کی وبا کے دوران سرحدوں کی بندش پر آسٹریلیا کی ریاستی اور وفاقی حکومتوں کے خلاف مقدمات بھی دائر کر چکے ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ٹائی ٹینک 2 جہاز بنانے میں ایک ارب پاؤنڈ کی لاگت آئے گی جب کہ ٹائی ٹینک 2 کی تیاری 2027 تک مکمل ہونے کی توقع ہے۔
امریکی اینی میٹر نے ٹائی ٹینک کی ڈیجیٹل کری ایشن ویڈیو بھی شیئر کردی ہے۔
سب سے پہلے کلائیو پالمر نے 2012 میں ٹائی ٹینک 2 کی تیاری کا اعلان کیا اور 2018 میں ایک بار پھر یہ اعلان کیا۔
جب 2012 میں انہوں نے پہلی بار اس منصوبے کا اعلان کیا تھا تو ان کا کہنا تھا کہ 2016 میں اسے مکمل کرلیا جائے گا مگر پھر اس پر کام نہیں ہوسکا۔
بعد ازاں 2018 میں جب دوبارہ اس پر کام شروع ہوا تو کووڈ 19 کی وبا کے باعث ایک بار پھر کام روکنا پڑا، اب 6 سال بعد ایک بار پھر انہوں نے اس منصوبے کو دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔
واضح رہے کہ مشہور زمانہ ٹائی ٹینک جہاز 1912 میں اپنے پہلے ہی سفر پر حادثہ کا شکار ہو کر ڈوب گیا تھا، اس جہاز کا ملبہ آج بھی بحر اوقیانوس میں ساڑھے 12 ہزار فٹ کی گہرائی میں موجود ہے۔
1997 میں ڈائریکٹر جیمز کیمرون کی فلم نے اس واقعے کو ایک بار پھر دنیا بھر کے افراد کے ذہنوں میں زندہ کردیا تھا۔

Recent Posts

جی ٹی روڈ بلاک اور توڑ پھوڑ کرنیکا الزام؛ وزیراعلیٰ کے پی اور دیگر کیخلاف مقدمہ درج

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی احتجاج کے دوران ترنول جی ٹی روڈ بلاک اور…

2 mins ago

بھارت کا مشہور زمانہ ڈرامہ ’ سی آئی ڈی ‘ کیوں بند کیا گیا ؟ آخر کار وجہ سامنے آ گئی

ممبئی (قدرت روزنامہ  )بھارت کے معروف کرائم شو ’ سی آئی ڈی ‘ کی مقبولیت…

4 mins ago

سری لنکا کی جیلوں میں قید پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری آ گئی

کولمبو (قدرت روزنامہ )سری لنکا میں سالوں سے قید 56 پاکستانی آج وطن واپس آ…

7 mins ago

بھارتی کرکٹر ہاردک پانڈیا کی سابقہ اہلیہ نتاشا نے طلاق کے بعد نئے سفر کا آغاز کر دیا

ممبئی (قدرت روزنامہ )انڈین کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا سے طلاق کے بعد…

10 mins ago

اداروں پر الزام لگانے والوں کا منہ کالا ہوا،فیصل واوڈا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی 30 گھنٹے بعد ڈرامائی واپسی پر سینیٹر فیصل…

12 hours ago

علی امین گنڈا پور کی اسمبلی میں تقریر پر صحافی برس پڑے

  پشاور (قدرت روزنامہ) وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا 24 گھنٹے غائب رہنے کےبعد اچانک اسمبلی اجلاس…

12 hours ago