لاہور(قدرت روزنامہ)بجلی کے بلوں میں زائد یونٹ ڈالنے والا واپڈا کا ملازم (ایکس ای این ) جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کردیا گیا۔
شہریوں کو بجلی کے بلوں میں زائد یونٹس ڈالنے کے مقدمے کی سماعت ضلع کچہری لاہور میں ہوئی، جس کی سماعت کرتے ہوئے عدالت نے ایکس ای این واپڈا باغبان پورہ کو 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کردیا ۔
واضح رہےکہ ایف آئی اے لاہور نے ملزم رب یار کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا تھا، جہاں چوہدری سجاد ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔ جوڈیشل مجسٹریٹ رضوان احمد نے سماعت کے بعد جسمانی ریمانڈ کی درخواست کا تحریری حکم جاری کردیا۔
عدالت نے تحریری حکم میں کہا کہ سرکاری وکیل کے مطابق ملزم رب یار نے 2021 اور 2022 میں بجلی کے زائد یونٹس ڈالے۔ جو شہری 100 یونٹس سے کم استعمال کرتے تھے، ان کو بھی 6، 6 سو یونٹس ڈالے گئے۔ ایف آئی اے نے ملزم سے تفتیش کے لیے 14 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی محمد خان کا کہنا…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مشیر وزیر اعظم برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے…
اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)امارات میں جاری ویزا ایمنسٹی اسکیم کے حوالے سے دبئی امیگریشن نے جیو…
ممبئی(قدرت روزنامہ)وینا ناگدا بھارت کی وہ مشہور مہندی آرٹسٹ ہیں جو اپنے خوبصورت آرٹ اور…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان میں روزانہ غیر اخلاقی ویب سائٹس تک رسائی کی 2 کروڑ کوششوں…
لاہور(قدرت روزنامہ)بھارتی میڈیا کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے چیمپئنز ٹرافی کے سلسلے میں پاکستان…