رومانوی کردار ادا کرتے ہوئے ساتھی اداکار سے محبت ہوگئی تھی، نوال سعید


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اداکارہ نوال سعید نے نام لیے بغیر کہا ہے کہ انہیں ڈراموں میں ساتھی اداکار کے ساتھ رومانوی کردار کرنے کے دوران محبت ہوگئی تھی لیکن بعد میں راہیں جدا کرلیں۔
نوال سعید نے حال ہی میں نجی ٹی وی چینل میں شرکت کی جہاں انہوں نے میزبان کے دلچسپ سوالوں کا جواب دیا۔
اس دوران ایک سوال کے جواب میں نوال سعید نے کہا کہ انہوں نے کئی رومانوی ڈرامے کیے ہیں، کبھی کبھار حقیقت میں بھی ایسے ڈراموں کے کردار سے نکلنا مشکل ہوجاتا ہے۔
اداکارہ نے کہا کہ ایسا بھی ہوا ہے کہ رومانوی کردار کرتے وقت ساتھی اداکار اور انہیں ایک دوسرے سے محبت ہوگئی تھی، نواز سعید نے کسی مخصوص ڈرامے یا اداکار کا نام نہیں لیا البتہ یہ بتایا کہ صرف ایک مرتبہ ایسا ہوا تھا کہ انہیں ساتھی اداکار سے محبت ہوگئی تھی جو صرف کچھ وقت کے لیے تھی۔
نوال سعید نے کہا کہ ساتھی اداکار کے ساتھ دن کے 12 گھنٹےگزاریں، اتنا تو فیملی کے ساتھ وقت نہیں گزارتے اور پھر ڈراموں میں رومانوی ڈائیلاگ ہوں تو محبت ہوجاتی ہے، یہ بہت نارمل بات ہے۔
انہوں نے کہا کہ جب احساس ہوجائے کہ دو لوگ ایک دوسرے سے مختلف ہیں سوچ الگ ہے تو حقیقت قبول کرلیتے ہیں۔
خیال رہے کہ گزشتہ سال سوشل میڈیا پر افواہیں گردش کر رہی تھیں کہ اداکار نور حسن اور نوال سعید ایک دوسرے کو پسند کرتے ہیں اور جلد شادی کرنے والے ہیں۔
اداکارہ نوال سعید نے اداکار نور حسن کے ساتھ کئی ڈرامے کیے ہیں، گزشتہ سال ایک ٹی وی پروگرام میں نور حسن نے کہا تھا کہ بہت کم لڑکیاں ایسی ہوتی ہیں جو خوبصورت ہونے کے ساتھ ذہین بھی ہوں، میں نوال سے دنیا بھر کی باتیں، دل اور احساسات کی باتیں اور پورا دن باتیں کر سکتا ہوں۔

Recent Posts

آزادی مارچ کیس: اسد قیصر کی 4 مقدمات میں ضمانت کنفرم

اسلام آباد (قدرت روزنامہ ) سیشن کورٹ اسلام آباد نے رہنما تحریک انصاف اسد قیصر…

15 mins ago

بجلی صارفین کتنے سو ارب روپے کے کیپسٹی چارجز ادا کریں گے۔۔؟ جان کر ہوش ٹھکانے آ جائیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) بجلی صارفین کتنے سو ارب روپے کے کیپسٹی چارجز ادا کریں…

18 mins ago

طلال چودھری وزیراعظم شہباز شریف ,بلاول بھٹو ملاقات اور بجٹ تحفظات پر بول پڑے

کراچی (قدرت روزنامہ)مسلم لیگ ( ن) کے رہنما سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے کہ…

21 mins ago

آئی ایم ایف نے بجٹ میں سخت معاشی فیصلوں کو خوش آئند قرار دے دیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ ) پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان ورچوئل…

23 mins ago

مصطفیٰ کمال نے ملک کو قرضوں سے نجات دلانے کا نسخہ پیش کر دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی مصطفیٰ…

47 mins ago

وسیم اکرم قومی ٹیم کی کارکردگی اور بار بار تبدیلیوں پر پھٹ پڑے

لاہور (قدرت روزنامہ )سابق کپتان و سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے کہا ہے کہ…

59 mins ago