زہر دیے جانے کا خدشہ؛ بشریٰ بی بی کی شوکت خانم اسپتال سے معائنے کیلیے درخواست


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) بشریٰ بی بی نے خود کو زہر دیے جانے کے خدشے کے پیش نظر شوکت خانم اسپتال میں طبی معائنہ کرانے کے لیے عدالت سے رجوع کیا ہے۔ سابق وزیراعظم اور بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے خوراک میں مبینہ طور پر زہر دیے جانے کے خدشے کو مدنظر رکھتے ہوئے شوکت خانم اسپتال سے طبی معائنے کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دی ہے۔
سابق خاتون اول کی جانب سے دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ بشریٰ بی بی کو توشہ خانہ اور عدت میں نکاح کےکیسز میں گھسیٹا گیا۔ بشریٰ بی بی بنی گالہ سب جیل میں قید ہیں۔بنی گالہ سب جیل بشریٰ بی بی کی زندگی کے لیے سنگین خطرہ بن چکی ہے۔
درخواست میں بتایا گیا ہے کہ بشریٰ بی بی کی خوراک میں ہائیڈرو کلورک ایسڈ کے نشانات ملے ہیں۔ زہر دیے جانے کے خدشے کے پیش نظر میری صحت پر اثر ہو سکتا ہے۔ عدالت سے استدعا ہے کہ شوکت خانم یا کسی مرضی کے پرائیویٹ اسپتال سے ٹیسٹ کرانے کی اجازت دی جائے۔

Recent Posts

چینی کا معاملہ ،وفاق اور خیبر پختونخوا پھر آمنے سامنے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ ) چینی کی برآمد کے معاملے پر وفاقی اور خیبرپختونخوآمنے سامنے آگئے…

8 mins ago

کراچی کے عوام کیلیے بجلی مزید مہنگی کر دی گئی

اضافہ اگست 2024 کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا کراچی(قدرت روزنامہ)نیشنل الیکٹرک پاور…

32 mins ago

شرح سود میں کمی؛ پاکستان پر قرضوں کے حجم میں 1300 ارب روپے کمی آئیگی، وزیراعظم

آذر بائیجان 2 ارب ڈالر کے سمجھوتوں پر دستخط کیلیے تیار ہے، کئی شعبوں سے…

36 mins ago

بھارتی اداکارہ کا مدینہ منورہ میں نکاح، تصاویر وائرل

اداکارہ بگ باس او ٹی ٹی 3 میں مقبول کنٹسٹنٹ رہ چکی ہیں مدینہ (قدرت…

48 mins ago

خیبرپختونخوامیں سرکاری عمارتوں کی سولرائزیشن کا منصوبہ،وزیراعلیٰ نے حتمی شکل دینے کا حکم دیدیا

پشاور (قدرت روزنامہ ) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے سرکاری عمارتوں کی سولرائزیشن…

55 mins ago

نیپرا نے کراچی والوں کیلئے بجلی مزید مہنگی کردی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کراچی کے شہریوں کیلئے بجلی مہنگی…

1 hour ago