سونے کی قیمت میں اضافہ ہو گیا

کراچی (قدرت روزنامہ )ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 800 روپے کا اضافہ ہوا ہے .

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 800 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 47 ہزار 300 روپے ہو گئی ہے .

ملک میں 10 گرام سونے کی قیمت 686 روپے اضافے سے 2 لاکھ 12 ہزار 20 روپے ہے .

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت 8 ڈالر اضافے کے بعد 2371 ڈالر فی اونس ہے .

. .

متعلقہ خبریں