عامر تانبا پر حملے میں بھارتی ہاتھ ہونے کا شبہ ہے، وفاقی وزیر داخلہ


لاہور(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ بھارتی دہشت گرد سربجیت سنگھ پر حملے میں ملوث عامر تانبا پر ہونے والے حملے میں بھارت کا ہاتھ ہونے کا شبہ ہے۔ ایف آئی اے زونل آفس میں اہم میٹنگ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ پولیس کی جانب سے عامر تانبا پر فائرنگ کے واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہے، تاہم ابھی تک اس حملے میں بھارت کا ہاتھ ہونے کا شبہ ہے. انہوں نے کہا کہ چو نکہ عامر تانبا سے پہلے بھی قتل کے 4 مختلف واقعات میں بھارت ملوث تھا، اسی لیے اس واقعے میں بھی بھارت ہی کے ملوث ہونے کا شبہ ہے۔
ڈی جی ایف آئی اے اور ڈائریکٹر ایف آئی اے کی موجودگی میں میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے وزیرد اخلہ کا کہنا تھا کہ تحقیقات مکمل ہونے تک حتمی طور پر کچھ کہنا بہتر نہیں مگر بھارت کا پیٹرن اسی طرح کا ہے۔
محسن نقوی نے کہا کہ بجلی مہنگی ہو چکی ہے، ہماری میٹنگ بھی اوور بلنگ کے حوالے سے تھی۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی تحقیقاتی ادارہ اس حوالے سے اچھی کارکردگی دکھا رہا ہے۔ لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) میں 83 کروڑ یونٹس کی اوور بلنگ ہوئی۔ سرکاری دفاتر میں عوام کو اوور بلنگ کی جا رہی تھی۔ 300 یونٹس استعمال کرنے والے صارفین کے ساتھ بھی اوور بلنگ جیسی زیادتی ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ اوور بلنگ کے خلاف جاری مہم کو روکا نہیں جائے گا۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف سے بھی اس سلسلے میں بات ہوئی ہے، کچھ بھی ہو جائے ہم کسی کا دباؤ نہیں لیں گے۔ بلوچستان اور پختونخوا میں بجلی چوری زیادہ ہے، وہاں پر اسے روکنے کے لیے کام کریں گے۔
بلوچستان واقعے سے متعلق انہوں نے کہا کہ تحقیقات کا سلسلہ جاری ہے۔ محسن نقوی نے کہا کہ سوشل میڈیا کے حوالے سے قانون سازی ہونی چاہیے۔ کسی پر بھی کیچڑ اچھالنے کے حوالے سے قوانین کی اشد ضرورت ہے۔ پاکستان افغانستان کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے، تاہم پاکستان میں افغانستان سے مسلسل کارروائیاں ہو رہی ہیں۔

Recent Posts

فارم 47 کے تحت بیٹھے لوگ ناجائز تنخواہ لے رہے ہیں: تحفظ آئین تحریک

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)تحفظ آئین تحریک کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ فارم 47 کے…

1 min ago

9 مئی میں ملوث ٹولے کو ایوان کا ماحول ہرگز خراب نہیں کرنے دیں گے: شازیہ مری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلر پارٹی کی رہنما شازیہ مری نے اپنے ایک بیان میں…

10 mins ago

جماعت اسلامی کا آج لاہور میں وزیر اعلیٰ ہاؤس کے باہر”حق دو کسان مارچ”کا اعلان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)جماعت اسلامی نے کسانوں کے ساتھ ہونے والے ظلم کے خلاف آج…

16 mins ago

ریاست کو سپورٹ کرنا ہوگا، گنڈاپور کے غیر ذمہ دارانہ بیانات سے کام نہیں چلے گا: وزیر توانائی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ علی امین گنڈاپور…

30 mins ago

پی ٹی آئی نے خیبر پختونخوا کو جو تحفہ دیا وہ بہت بڑا ڈرامے باز ہے: بلاول بھٹو

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے…

33 mins ago

پاکستان فٹبال ٹیم میں ایک اور پاکستانی نژاد برطانوی فٹبالر کی شمولیت

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان فٹبال ٹیم میں ایک اور پاکستانی نژاد برطانوی فٹبالر کی شمولیت…

39 mins ago