خیبر پختونخوا : عید پرکتنے ملکی و غیر ملکی سیاحوں نے سیاحتی مقامات کا رخ کیا ؟اعدادوشمار جاری

پشاور (قدرت روزنامہ) اس مرتبہ عید پرصوبہ خیبر پختونخوا میں کتنے ملکی و غیر ملکی سیاحوں نے سیاحتی مقامات کا رخ کیا ؟ اس حوالے سے اہم اعدادوشمار جاری کر دیئے گئے ہیں .

محکمہ سیاحت خیبرپختونخوا کائیٹ پراجیکٹ کے مطابق عیدالفطر کے پہلے 5دنوں (10 تا 14 اپریل)میں 5 لاکھ 20 ہزار452 سے زائد مقامی سیاحوں اور 169 غیر ملکی سیاحوں نے خیبرپختونخوا کے سیاحتی مقامات کا رخ کیا .

سب سے زیادہ مقامی سیاحوں نے گلیات کا رخ کیا گلیات کو 2 لاکھ 37 ہزار 500 مقامی سیاحوں جبکہ 5غیر ملکی سیاحوں ٗکمراٹ کو 92 ہزار 470 مقامی سیاحوں ٗگیارہ غیر ملکی سیاحوں ٗمالم جبہ کو 88ہزار 900مقامی سیاحوں ٗ131 غیر ملکی سیاحوں ٗٗبونی مستوج چترا30 مقامی سیاحوں ٗ6 غیر ملکی سیاحوں ٗکیلاش ویلی ٗگرم چشمہ کو 23ہزار 780 مقامی سیاحوں ٗ6غیر ملکی سیاحوں او ر 77ہزا ر 372 مقامی سیاحوں اور 10 غیر ملکی سیاحوں نے ناران کاغان کی سیر کی.

"جنگ " کے مطابق اس عیدالفطر پر بڑی تعداد میں سیاحوں میں ضم اضلاع کے سیاحتی مقامات کا بھی رخ کیا عید الفطر کے پہلے3 دنوں میں 1 لاکھ 61 ہزار سے زائدسیاحوں نے ضلع اورکزئی کے سیاحتی مقامات کا رخ کیا سیاحوں کی بڑی تعداد کی آمد کےحوالے سے پاک فوج کی جانب سے سیکیورٹی کے بہترین انتظامات کیے گئے تھے پاک آرمی اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مختلف کھیلوں کا انعقاد کیا گیا تھا پاک فوج اور خیبرپختونخوا ٹورازم اتھارٹی نے سیاحوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کیں . ترجمان کے مطابق خیبر پختونخوا حکومت اور ٹورازم ڈیپارٹمنٹ سیاحوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کے لئے کوشاں ہےسیاحوں نے اورکزئی کے خوبصورت سیاحتی مقامات سمپوغ ٹاپ، ننور غار کا بھی رخ کیا اور خوبصورت ودلفریب نظاروں سے خوب لطف اندوز ہوئے .

. .

متعلقہ خبریں