ایم کیو ایم کا کراچی بے امنی پر وفاق سے مداخلت کا مطالبہ، سندھ حکومت کی مخالفت


کراچی(قدرت روزنامہ)متحدہ قومی موومنٹ ( ایم کیو ایم) پاکستان نے کراچی میں بے امنی پر وفاق سے مداخلت کا مطالبہ کردیا۔ ایم کیوایم رہنماؤں نے میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاق سے مداخلت کا مطالبہ کردیا۔ ایم کیو ایم رہنما نسرین جلیل کا کہنا تھا کہ ہما جنازے اٹھا اٹھا کر تھک گئے ہیں۔ شہر میں ہر طرف خوف و ہراس کا ماحول ہے۔ لمحہ فکریہ ہے کہ ہم کس طرح کے ماحول میں رہ رہے ہیں۔
علی خورشیدی کا کہنا تھا کہ اسٹریٹ کرائم کا مسئلہ ایم کیو ایم کا مسئلہ نہیں ہے۔ شرم آنی چاہیئے ان وزیروں کو جو کہتے ہیں امن و امان کی صورتحال بہتر ہے۔ جو لوگ مرے ہیں ان کے اہلخانہ سے پوچھا جائے ان پر کیا گزر رہی ہے۔ قومی و صوبائی اسمبلیوں میں بھرپور آواز اٹھائیں گے۔ یہ وفاقی حکومت کی بھی ذمہ داری ہے۔ کیا وہ مزید لاشیں گرنے کا انتظار کررہی ہے پھر سنجیدگی کا مظاہرہ اور مداخلت کرے گی۔ سڑکوں پر احتجاج پر مجبور نہ کیا جائے۔
دوسری جانب صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ نے ایم کیو ایم کی پریس کانفرنس پر ردعمل میں کہا کہ کراچی آپریشن میں سب سے زیادہ چیخیں بھی ایم کیوایم کی نکلتی ہیں۔ متحدہ ایسے مطالبات نہ کرے جس سے وہ خود متاثر ہوں۔
انہوں نے کہا کہ اسٹریٹ کرمنلز کے خلاف پولیس اور رینجرز مل کر ٹارگیٹڈ آپریشن کر رہے ہیں۔ متحدہ کہتی ہے کہ فلاں زبان بولنے والے کرائم کر رہے ہیں جو نفرت کی سیاست کا مظہر ہے۔ کرمنلز کی نہ تو کوئی زبان ہوتی ہے اور نہ ہی کوئی مذھب یا قومیت ہوتی ہے۔ جرائم پیشہ افراد انسانیت اور امن کے دشمن ہوتے ہیں۔ سندھ حکومت اسٹریٹ کرمنلز کے کیسسز کی پیروی بہتر طریقے سے کر رہی ہے۔
ناصر حسین شاہ نے مزید کہا کہ یہ حیرت کی بات ہے کہ متحدہ کے دوست اسٹریٹ کرائم کے خلاف وفاق کو بلانا چاہتے ہیں۔ ایک طرف متحدہ کہتی ہے کہ لوکل گورنمنٹ سسٹم مضبوط کیا جائے تاکہ بلدیاتی ادارے مستحکم ہوں دوسری طرف متحدہ وفاق کو کہتی ہے کہ صوبائی معاملات میں مداخلت کرے۔

Recent Posts

عمران خان نے استعفیٰ منظور کرلیا، عمر ایوب پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل نہیں رہے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب نے تصدیق کی ہے…

1 min ago

پاکستان کرکٹ بورڈ کی بھی نجکاری ہونی چاہیے، فاروق ستار کی خواہش

کراچی(قدرت روزنامہ)متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما اور قومی اسمبلی کی قائمہ…

6 hours ago

نواز شریف بھی سمجھ گیا بحرانوں کا حل نکالنے کیلئے مل بیٹھنا ہوگا: محمود اچکزئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے…

6 hours ago

پی ٹی آئی والے یاد رکھیں این آر او نہیں ملے گا، طلال چوہدری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے…

6 hours ago

اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا بطور سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی استعفیٰ منظور

اسلام آباد ( قدرت روزنامہ ) اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا بطور سیکرٹری جنرل پی…

7 hours ago

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان، پٹرول کتنا سستا ہوگا ؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں16ستمبر سے مسلسل چوتھی مرتبہ…

7 hours ago