خیبرپختونخوا میں روٹی کی قیمت پنجاب سے بھی کم کردی گئی

پشاور (قدرت روزنامہ) خیبر پختونخوا میں روٹی کی قیمت پنجاب اور وفاق سے بھی کم کردی گئی ہے .

وزیر خوراک خیبر پختونخوا طاہر شاہ کے مطابق 100 گرام روٹی کی قیمت 15 روپے اور 200 گرام روٹی کی قیمت 30 روپے ہوگی .

ان کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا کی حکومت عوامی حکومت ہے جو عوام کی فلاح و بہبود کے لیے ایسے اقدامات اٹھاتی رہے گی . انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کیلئے مزید انقلابی اور عوام دوست اقدامات اٹھائے جائیں گے .

خیال رہے کہ پنجاب اور وفاق میں روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی گئی ہے .

. .

متعلقہ خبریں