پاک فوج کاسوات، دیر اور چترال میں شدید بارشوں سے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو آپریشن

پشاور (قدرت روزنامہ) خیبرپختونخوا میں بارش نے تباہی مچارکھی ہے، پی ڈی ایم اے کے مطابق اب تک 8سے زائد افراد جان کی بازی ہارچکے ہیں .

ایسے میں پاک فوج کی جانب سے سوات، دیر اور چترال میں شدید بارشوں سے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو آپریشن جاری ہے .

چترال کے علاقہ دروش، سوات کے علاقوں بحرین، مدین اور مٹہ اور دیر میں شدید بارشوں کی وجہ سے کئی رابطہ سڑکیں زیرآب آنے کے بعد پاک فوج کی جانب سے ہنگامی بنیادوں پر ریسکیو آپریشن کیا جارہا ہے . ضلعی انتظامیہ اور دیگر ریسکیو کے اداروں کے ساتھ مل کر پاک فوج نے کئی رابطہ سڑکوں کو بحال کر دیا .

چترال سے پشاور روڈ لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے بند ہونے کے بعد پاک فوج نے فوری اقدامات کرتے ہوئے بھاری مشینری سے سڑک سے رکاوٹیں ہٹا کر ٹریفک بحال کر دی ،ریسکیو آپریشن کے ساتھ ساتھ پاک فوج کی جانب سے مسافروں اور سیاحوں کو بھی مدد فراہم کی جارہی ہے تاکہ وہ بغیر رکاوٹ کے سفر جاری رکھ سکیں .

. .

متعلقہ خبریں