اننت امبانی کی شادی سے قبل ہونیوالی تقریبات کے دوران بھارتی فضائیہ کو ایئر ٹریفک کیوں سنبھالنا پڑی؟

نئی دہلی (قدرت روزنامہ) ایشیا اور انڈیا کے سب سے امیر انسان مکیش امبانی کے بیٹے اننت امبانی کی حال ہی میں شادی سے قبل کی تقریبات پوری دنیا میں سرخیوں کی زینت بنیں، تقریبات کے دوران غیرمعمولی فضائی ٹریفک دیکھی گئی جسے انڈین ایئر فورس نے سنبھالا۔
اس معاملے سے واقف ذرائع کے مطابق 5 دنوں میں 600 سے زائد فلائٹس کی آمدورفت ہوئی اور اس بات کو یقینی بنایا گیا کہ یہ تمام آمدورفت بغیر کسی حادثے کے ہو۔ریلائنس گروپ نے انڈیا کے سیکریٹری دفاع کو خط لکھ کر 23 فروری سے چار مارچ تک ہوائی اڈے کے ہفتے کے 7 دن 24 گھنٹے تک آپریشنز کے لیے انڈین ایئرفورس سے مدد مانگی۔اس پر سیکریٹری دفاع نے چیف آف ایئر سٹاف سے درخواست کی جس کے بعد جام نگر ایئربیس 24 گھنٹے کے آپریشن موڈ میں چلا گیا۔ ابتدائی طور پر انہیں 30 سے 40 طیاروں کا بتایا گیا تھا لیکن درحقیقت یہ 5دنوں میں 600 سے زائد فلائٹس کی آمدورفت تھی۔

Recent Posts

دوران حج خاتون کے ہاں بچے کی پیدائش،نام عرفات رکھ دیا گیا

ریاض(قدرت روزنامہ)پاکستان سے تعلق رکھنے والی 34 سالہ خاتون نے عرفات کی پہاڑی پر صحت…

17 hours ago

رواں سال کا سب سے چھوٹا دن اور سب سے چھوٹی رات کون سی ہوگی ؟ جانیے

لاہور (قدرت روزنامہ) ماہرین فلکیات نے کہا ہے کہ 20 جون کو سال کا طویل…

18 hours ago

تعمیراتی شعبےکے لیے بری خبر، سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں اضافہ

لاہور (قدرت روزنامہ) تعمیراتی شعبے کے لیے بڑی خبر سامنے آئی ہے، ملک میں سیمنٹ…

19 hours ago

اونٹ اور گدھے کی ٹانگ کاٹنے والوں کو کھلا نہیں چھوڑسکتے،گورنر سندھ

کراچی (قدرت روزنامہ) گورنرسندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ سانگھڑ میں اونٹنی کی ٹانگ…

19 hours ago

پنجاب حکومت کے 100 دن، عوام کا مریم نواز کی کارکردگی پر اظہارِ اطمینان

لاہور (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی صوبائی حکومت کے ابتدائی 100 دن مکمل ہوگئے…

19 hours ago

وفاقی بجٹ کے بعد تعمیراتی سریے کی تازہ قیمت سامنے آگئی

بجٹ میں اسٹیل مصنوعات کی درآمدی ڈیوٹیز میں اضافے کی تجویز اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی…

19 hours ago