مسجدکی تعمیرکیلئے عطیہ کیا گیا انڈہ سوا 2 لاکھ روپے میں نیلام

مقبوضہ کشمیر (قدرت روزنامہ)مسجدکی تعمیرکے لیے غریب بیوہ کا عطیہ کیا گیا انڈہ سوا 2 لاکھ بھارتی روپے میں نیلام ہوگیا .

ضلع بارہ مولا کے علاقے سوپور میں مسجدکے لیے چندے کی اپیل پر لوگوں نے نقدی کے ساتھ برتن، مرغیاں اور چاول عطیہ کیے .

اس موقع پر ایک غریب بیوہ عطیے میں دینےکے لیے صرف ایک انڈہ لاسکی .

منتظمین نے انڈہ نیلامی کے لیے پیش کیا تو اس کی پہلی بولی 10ہزار کی لگی اور سوا 2 لاکھ تک پہنچی .

انڈہ خریدنے والےکشمیری تاجر نےکہا کہ خالص اور نیک جذبےکی کوئی قیمت نہیں ہوتی، وہ اس انڈےکو فریم کرا کےگھر میں محفوظ رکھےگا .

. .

متعلقہ خبریں