اسد قیصرکا فضل الرحمان سے رابطہ، سیاسی صورتحال اور حکومت سازی کے عمل پر تبادلہ خیال


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں دونوں رہنماؤں کے درمیان سیاسی صورتحال اور حکومت سازی کے عمل پرتبادلہ خیال کیا گیا۔
رہنما پی ٹی آئی اسد قیصر نے کہا ہے کہ قائد جے یو آئی مولانا فضل الرحمان کے ساتھ ٹیلی فون پر گفتگو ہوئی جس میں سیاسی صورتحال اورحکومت سازی کے عمل پرتبادلہ خیال کیا گیا۔گفتگو میں جے یو آئی اور پی ٹی آئی کے درمیان رابطوں کو بڑھانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔
سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے بیان میں اسد قیصر نے کہا کہ گفتگو میں مولانا فضل الرحمان کو عید کی مبارکباد دی جبکہ سربراہ جے یو آئی کو حکومت کے حوالے سے اپنے تحفظات سے آگاہ کیا۔
اسد قیصر نے کہا کہ دونوں جماعتیں حکومت سازی کے موجودہ عمل کو مسترد کرتی ہیں، عوامی مینڈیٹ پر ڈاکا ڈال کر جعلی حکومت بنائی گئی، جعلی حکومت کے خلاف منظم عوامی جدوجہد وقت کی اہم ضرورت ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ جدوجہد کے حوالے سے پی ٹی آئی اورجے یو آئی میں فکری ہم آہنگی پائی جاتی ہے۔
اس کے علاوہ اسد قیصر نے کہا کہ قانون کی بالادستی پر یقین رکھنے والوں کو ’ تحریک تحفظ دستور ‘ کے پلیٹ فارم پر سیاسی جدوجہد کرنی چاہیے۔

Recent Posts

آئی ایم ایف نے پاکستان سے غیر ملکی زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافے کا مطالبہ کردیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان سے غیر ملکی زرمبادلہ ذخائر میں…

2 hours ago

اسحاق ڈار کا دورہ کرغزستان کیوں منسوخ ہوا ،وجہ سامنے آگئی

لاہور (قدرت روزنامہ) کرغستان کی حکومت کی درخواست پر نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق…

2 hours ago

سولر نیٹ میٹرنگ پاور سیکٹر کے لئے ایک مسئلہ بنا ہوا ہے، وزیر توانائی اویس لغاری

لاہور (قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر توانائی سردار اویس لغاری نے کہا ہے کہ سولر نیٹ…

2 hours ago

ملک کے وہ علاقے جہاں آج رات بارش کا امکان ہے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) محکمہ موسمیات نے بالائی خیبرپختونخوا، خطہ پوٹھوہار، گلگت بلتستان اور کشمیر میں…

3 hours ago

ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر حادثے پر صدر مملکت آصف زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کا رد عمل

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر حادثے پر صدر مملکت آصف زرداری اور وزیراعظم…

3 hours ago

اگلے10 دن اہم,جنوبی پنجاب میں کہاں کہاں ہیٹ ویو کی لہر شدید ہو سکتی ہے؟ جانیے

لاہور (قدرت روزنامہ )پی ڈی ایم اے پنجاب کی ہدایات کے پیش نظر محکمہ صحت…

4 hours ago