نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز: بارش کے باعث پاکستان کرکٹ ٹیم کا پہلا ٹریننگ سیشن منسوخ


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کی تیاری کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم کا پہلا ٹریننگ سیشن راولپنڈی میں بارش کے سبب منسوخ کر دیا گیا۔
قومی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا پریکٹس سیشن پیر کو شام 7 بجے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں شیڈولڈ تھا لیکن جڑواں شہروں راولپنڈی اور اسلام آباد میں موسلادھار بارش کے باعث منسوخ کر دیا گیا۔
دوسری جانب نیوزی لینڈ کے کھلاڑیوں نے پیر کو بھی آرام کیا، بلیک کیپس کی ٹیم مینجمنٹ نے ہوٹل میں میٹنگ کی جس میں پانچ میچوں پر مشتمل سیریز کے حوالے سے حکمت عملی بنائی گئی۔
واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 5 ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز 18 اپریل سے 27 اپریل تک کھیلی جائے گی۔
3 میچز 18 ، 20اور 21اپریل کو راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے جبکہ 25 اور 27 اپریل کو لاہور میں 2 میچز ہوں گے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق رواں ہفتے راولپنڈی اسلام آباد میں بارشوں کا سلسلہ جاری رہےگا جس کی وجہ سے پاک نیوزی لینڈ میچز متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

Recent Posts

وزیراعظم سے چینی وفد کی ملاقات، کان کنی کے شعبے میں سرمایہ کاری پر اظہار دلچسپی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم سے چینی کمپنی کے وفد نے ملاقات کی ہے، جس میں…

1 min ago

اداکارہ علیزے شاہ نے سوشل میڈیا سے غائب ہونے کی وجہ بتادی

کراچی (قدرت روزنامہ) ڈرامہ و ماڈلنگ کی دنیا کی خوبرو، نوجوان اداکارہ علیزے شاہ نے…

1 min ago

ٹی ٹوینٹی ورلڈکپ، شاہین شاہ آفریدی نے بڑا اعلان کر دیا

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے کہا ہے…

7 mins ago

ویرات کوہلی نے ریٹائرمنٹ سے متعلق اپنا دلچسپ پلان بتا دیا

نئی دہلی (قدرت روزنامہ)بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز بلے باز ویرات…

19 mins ago

پاکستان اپنی سالمیت، علاقائی خطرے سے نمٹنے کے لیے تیار ہے ، دفتر خارجہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)دفترخارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان اپنی سالمیت اور کسی بی علاقائی خطرے…

28 mins ago

سعودی عرب نے دورا ن حج وہ کام جس پر ایک لاکھ ریال جرمانے کا اعلان کر دیا

لاہور (قدرت روزنامہ )سعودی وزارت داخلہ نے بغیر اجازت حج کرنے والے شخص کیلئے گرفتاری…

37 mins ago