کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پی ڈی ایم اے کی جانب سے بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو آپریشن کے دوران کوئٹہ اور ہنہ اوڑک سمیت دیگر علاقوں میں لوگوں کو بروقت بحفاظت نکال کر محفوظ مقام پر منتقل کردیا پی ڈی ایم اے کی ٹیمیں آفیسران کے ہمراہ گزشتہ شب ہنہ اوڑک،گاہی خان چوک،انسکمب روڈ سمیت دیگرعلاقوں میں ریسکیو آپریشن کے دوران پی ڈی ایم اے کے افسران فیصل طارق،فیصل پانیزئی اپنی ٹیم کے ہمراہ خود پانی کے اخراج میں مصروف عمل رہے اور بڑی تعداد میں متاثرہ علاقوں سے لوگوں کو ریسکیو کرکے محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا متاثرہ علاقوں کے شہریوں کا بروقت ریسکیو آپریشن پر پی ڈی ایم اے کا شکریہ اداکیا۔ وزیراعلیٰ بلوچستان میرسرفرازبگٹی کا رات گئے آن لائن اجلاس میں ڈی جی پی ڈی ایم اے جہانزیب خان،پرنسپل سیکرٹری عمران زرکون،ڈائریکٹر پی ڈی ایم اے عطاءاللہ بلوچ نے شرکت کی پی ڈی ایم اے افسران کا کنٹرول روم سے بارشوں کے دوران ریسکیواور ریلیف آپریشن سے متعلق بریفنگ وزیراعلیٰ بلوچستان میرسرفراز بگٹی نے پی ڈی ایم اے کی کارکردگی پر اطمنان کا اظہارکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت مشکل کی گھڑی میں اپنے عوام کو تنہانہیں چھوڑ ے گی کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لاکر عوام کی مدد کی جائے گی۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملائیشیا کی ایک خاتون نے اپنے بستر پر پڑے شوہر کی دیکھ…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ فوجی سربراہان کی مدت…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارت کی جانب سے دیگر ممالک کے معاملات میں دخل اندازی ایک…
پشاور(قدرت روزنامہ)خیبر پختونخوا اسمبلی نے خیبر پختونخوا کابینہ ممبران کے ہاؤس رینٹ مراعات میں اضافے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک کی معروف اداکارہ وینا ملک نے انکشاف کیا ہے کہ ان…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پنجاب حکومت نے اورنج لائن ٹرین اور میٹرو بس میں معذور افراد…