موسم میں بہتری آتے ہی متعلقہ علاقوں میں متاثرہ کھمبوں کی تنصیب کا کام شروع کیا، کیسکو حکام


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)حالیہ شدیدبارشوںکی وجہ سے صوبہ کے مختلف علاقوںمیں کیسکوکے برقی تنصیبات اور کھمبوں کو نقصان پہنچاہے ۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز کچلاک کے علاقے میں بجلی کے3ایچ ٹی پول گرگئے جبکہ ہزارہ ٹاون میں 200Kvکاایک ٹرانسفارمر بھی جل گیا جسے مرمت کے لئے کیسکوورکشاپ بھیج دیاگیاہے۔ اس کے علاوہ لورلائی میںآسمانی بجلی گرنے سے 100Kvکے ایک ٹرانسفارمرکونقصان پہنچاہے جبکہ ہرنائی میں 11KVسٹی فیڈرکاایک پول بھی بارش کی وجہ سے گرگیاہے،اسی طرح پشین سرکل کے مختلف علاقوںمیں 7ایچ ٹی کے کھمبے گرگئے ۔اسی طرح سبی سرکل کے علاقوںمیں بارش کے نتیجہ میں گنداواہ میں33Kvکے 2پول ، بختیار آباد میں ایچ ٹی کاایک پول گرنے کے علاوہ مچھ کے علاقہ میں 2ٹرانسفارمروںکو بھی نقصان پہنچاہے ۔اس کے علاوہ قلات کے مختلف علاقوں میںبجلی کے14ایچ ٹی کھمبے بھی گرگئے ہیں نیز ماشکیل میں بجلی کے 3ایچ ٹی اور 12ایل ٹی کے کھمبے گرگئے ہیں۔اسی طرح مکران کے علاقہ بلیدہ میں 20ایچ ٹی اور ایل ٹی کھمبے، پنجگورمیں ایچ ٹی اور ایل ٹی کے10کھمبے جبکہ مندکے علاقہ میںبجلی کے12ایچ ٹی اور ایل ٹی کھمبے گرگئے ہیں۔موسم میں بہتری آنے کے بعد کیسکونے متعلقہ علاقوںمیں ہنگامی بنیادوںپرمتاثرہ کھمبوںکی تنصیب کاکام شرو ع کردیا۔علاوہ ازیں گزشتہ روز کانک گرڈاسٹیشن میں آسمانی بجلی گرنے سے گرڈاسٹیشن کے سی ٹی (CT)اورایک پینل کو نقصان پہنچاجس کی مرمت کردیاگیاہے،نیز گزشتہ شب چاغی گرڈاسٹیشن کے ٹرینچ میں بھی بارش کاپانی داخل ہوگیاتھا جس پرکیسکونے چاغی گرڈکے بریکر کو حفاظتی انتظامات کے پیش نظردالبندین گرڈاسٹیشن سے بندکردیاگیا ۔بعد ازاں ٹرینچ سے بارش کاپانی نکالنے کے بعدچاغی گرڈاسٹیشن کی بجلی بحال کردی گئی۔اسی طرح مکران کے علاقے اورماڑہ اور پسنی گرڈاسٹیشن کے ٹرینچزمیں بھی بارش کاپانی داخل ہوگیاتھا جس کے بعد کیسکواسٹاف نے متعلقہ گرڈاسٹیشنوںسے بارش کا پانی نکالنے کے بعد بجلی بحال کردی گئی ۔

Recent Posts

کوئٹہ پریس کلب کی تالہ بندی ختم نہ کی تو بلوچستان حکومت کو نتائج کا سامنا کرنا ہوگا، پی ایف یو جے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کوئٹہ پریس کلب کی تالہ بندی ختم کریںورنہ نتائج کا سامنا کرنا…

2 mins ago

کوئٹہ میں گیس اور بجلی کی روزانہ بندش قابل مذمت ہے، پشتونخوا میپ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے رہنماﺅں نے کہا ہے کہ گیس ،بجلی کی روزانہ…

11 mins ago

بحر بلوچ میں سندھ کے ٹرالرز کی یلغار تشویشناک حد تک بڑھ گئی، انجمن اتحاد ماہیگیران سربندن

گوادر(قدرت روزنامہ)انجمن اتحاد ماہیگیران سربندن کے ترجمان کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے…

17 mins ago

گوادر میں باڑ لگانا مقامی آبادی کو قید کرنا، مشکے جانے کیلئے ویزہ لینا پڑتا ہے، ڈاکٹر ماہ رنگ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچ یکجہتی کمیٹی کے رہنماﺅں اور انسانی حقوق کے کارکنوں نے کہا ہے کہ…

32 mins ago

ممنوعہ جالوں کا بے دریغ استعمال، پسنی کے ساحل پر ڈولفن مچھلی مردہ حالت میں برآمد

پسنی(قدرت روزنامہ)پسنی ،گجہ ٹرالروں اور ممنوعہ جالوں کے بے دریغ استعمال کے اثرات ، ڈولفن…

48 mins ago

کوئٹہ کے بڑے اسپتالوں میں مشینوں کو غیر فعال اور عوام کو ادویات فراہم نہ کیے جانیکا انکشاف

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ کے چار بڑے ہسپتالوں میں پچھلے دس برسوں کے دوران میڈیکل مشینوں کو…

55 mins ago