یوٹیوب نےصارفین کے لیے سروس میں بڑی تبدیلی کا عندیہ دیدیا


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اگر آپ میں سے کوئی بھی کمپیوٹر یا لیپ ٹاپ پر یوٹیوب دیکھنے کا عادی ہے تو بہت جلد اس میں نمایاں تبدیلی محسوس کریں گے کیونکہ گوگل کی زیر ملکیت ویڈیو شیئرنگ سروس کے ویب ورژن کو ری ڈیزائن کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق یوٹیوب میں ویڈیو ٹائٹل، اپ لوڈ انفو اور کمنٹس کو دائیں جانب اس جگہ منتقل کیا جا رہا ہے جہاں ابھی وہ ویڈیوز نظر آتی ہیں جو اس سروس کی جانب سے سجیسٹ کی جاتی ہیں۔
اسی طرح سجیسٹ ویڈیوز اور شارٹس شیلف کو ویڈیو کے نیچے ایک نمایاں جگہ پر منتقل کر دیا جائے گا۔اس ڈیزائن میں ویڈیو ڈسکرپشن اور دیگر تفصیلات اب مختصر جگہ پر نظر آئیں گی۔
ویب ورژن کا نیا ڈیزائن پرانے سے بالکل مختلف محسوس ہوتا ہے جو ہوسکتا ہے کہ کچھ افراد کو زیادہ پسند نہ آئے لیکن نیا ڈیزائن کافی حد تک یوٹیوب کی ٹی وی ایپ سے ملتا جلتا محسوس ہوتا ہے۔

اس سے یہ بھی عندیہ ملتا ہے کہ کمپنی کی جانب سے کمنٹس کی جگہ صارفین کے مواد کو زیادہ ترجیح دی جا رہی ہے۔

Recent Posts

شہباز شریف اور بلاول بھٹو کی رات گئے مولانا فضل الرحمان کے گھر آمد، ملاقات نتیجہ خیز ثابت نہ ہوسکی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مجوزہ آئینی ترامیم کے معاملے پر اسلام آباد میں جمعیت علمائے اسلام…

7 mins ago

آئینی ترمیم، حکومتی ڈرافٹ کے بعد پیپلز پارٹی کا مسودہ بھی سامنے آگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)26 ویں آئینی ترمیم کے حوالے سے حکومتی ڈرافٹ کے بعد اب…

17 mins ago

آئینی ترمیم کی منظوری: وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب، قومی اسمبلی کا شیڈول تبدیل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج اسلام آباد…

28 mins ago

حکومت آئینی عدالت کے قیام سے پیچھے ہٹنے پر رضا مند ہو گئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آئینی ترمیم پر پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی کے اجلاس میں جمعییت علمائے…

35 mins ago

دوسرا ٹیسٹ، چوتھا دن: جیت کا تعاقب، پاکستان کو 8 وکٹوں، انگلینڈ کو مزید 261 رنز کی ضرورت

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز کے دوسرے میچ کے چوتھے…

40 mins ago

خیبرپختونخوا: تحریک انصاف کا پولیس کو دیا اختیار واپس لینے کا فیصلہ، نقصانات و فوائد

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)خیبر پختونخوا میں برسر اقتدار پاکستان تحریک انصاف نے اپنے گزشتہ دور…

49 mins ago