طوفان کا خدشہ منڈلانے لگا رات گئے سرکاری تعطیل کا اعلان

کراچیّ(قدرت روزنامہ)محکمہ تعلیم سندھ نے کل صوبے بھر میں جمعہ کے روز تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان کردیا۔تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم سندھ نے گزشتہ رات سمندری طوفان شاہین اور اس کے نتیجے میں ہونے والی ممکنہ بارشوں کے پیش نظر سندھ بھر میں جمعہ کو تعطیلات کا اعلان کردیاتھاجبکہ جن اضلاع میں موسم ٹھیک ہو گا وہاں وقت کے مطابق سکول کھولے جائیں گے ۔قبل ازیں شہرقائد میں طوفانی بارشوں کے پیش نظر قومی ایئرلائن(پی آئی اے)سمیت دیگر ایئرلائنوں کے شیڈول میں تبدیلی جبکہ بعض پروازیں منسوخ کردی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق کراچی سے سکھر جانے

والی پرواز پی کے594منسوخ کردی گئی۔ کراچی سے لاہور جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے304 بھی منسوخ کی گئی ہے۔کراچی سے اسلام آباد جانے والی سرین ایئر کی پرواز502دوپہر 12بجے روانہ ہونی تھی لیکن وقت تبدیل کردیا گیا اب 1بجکر55منٹ پر روانہ ہوئی ۔ اسی طرح کراچی سے اسلام آباد جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے368دوپہر1بجے روانہ ہونی تھی وقت میں بھی تبدیلی کردی گئی جس کے بعد پرواز2بجے روانہ ہوئی ہے۔کراچی سے کوئٹہ جانے والی پرواز پی کے310منسوخ کردی گئی۔ کراچی سے کوئٹہ جانیوالی سرین ایئر کی پرواز کو بھی منسوخ کردیا گیا۔

Recent Posts

بے گناہ مزدوروں کاقتل کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، وزیر داخلہ

سلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی پنجگور کے علاقے میں فائرنگ کے واقعہ کی…

4 hours ago

وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی پنجگور میں مزدوروں کے بہمانہ قتل کی مذمت

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی پنجگور میں مزدوروں کے بہمانہ قتل کی…

4 hours ago

پنجگور میں مسلح افراد کی گھر میں گھس کر فائرنگ، 7 مزدور جاں بحق

کوئٹہ)(قدرت روزنامہ) بلوچستان کے علاقے پنجگور میں ایک گھر پر فائرنگ کے نتیجے میں 7…

4 hours ago

جاپان کے سفیر مٹسو ہیروواڈا کی مسلم لیگ (ن)کے صدر نوازشریف اور وزیر اعلیٰ مریم نواز سےملاقات

لاہور(قدرت روزنامہ ) مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف اوروزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازسے…

5 hours ago

وزیراعظم نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے خطاب میں قوم کی ترجمانی کی، وزیر دفاع

نیویارک (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے اقوام…

6 hours ago

تحریک انصاف کا احتجاج کس نے ختم کرنے کا فیصلہ کیا؟

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے ذرائع کا کہنا ہے کہ احتجاج ختم اور برہان…

6 hours ago