اسلام آباد (قدرت روزنامہ)شہباز شریف کی اہلیہ نصرت شہباز پر فرد جرم عائد کر دی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کی احتساب عدالت نے منی لانڈرنگ ریفرنس میں ن لیگ کے صدر شہباز شریف کی اہلیہ نصرت شہباز پر فرد جرم عائد کر دی۔ نجی ٹی وی کے مطابق نصرت شہباز پر نمائندے چوہدری نواز ایڈووکیٹ کے ذریعے فرد جرم عائد کی گئی جبکہ عدالت نے شہباز شریف کی حاضری معافی کی درخواست منظور کرلی۔ حمزہ شہباز سمیت دیگر ملزمان نے عدالت میں پیش ہوکر حاضری مکمل کروائی۔دوران سماعت نیب پراسیکیوٹر نے ایک بار پھر کیسز کو الگ الگ
تاریخوں میں مقرر کرنے کی استدعا کی۔نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ 3ریفرنسز ميں ایک ہی تاریخ سے گواہوں کے بیان ریکارڈ نہیں ہوسکتے، جس پر عدالت نے کہا کہ جب گواہوں کے بیانات ریکارڈ ہونا شروع ہوں گے تو دیکھ لیں گے۔عدالت نے آئندہ سماعت پر نیب کے گواہوں کو طلب کرکے سماعت 18 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔
لندن(قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے لندن میں قتل کی دھمکی اور ہراساں کرنے کے…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے باران رحمت کے لیے قوم سے نماز استسقاء…
راولپنڈی ( قدرت روزنامہ ) بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں…
کنبرا (قدرت روزنامہ) آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹی 20 میچ میں بابراعظم نے 2 اہم…
لاہور (قدرت روزنامہ) سموگ کی شدت میں اضافےکے پیش نظر صوبے بھر میں 17 نومبر…
پرتھ(قدرت روزنامہ)آسٹریلیا نے پہلے میچ میں پاکستان کو 29رنز سے شکست دے د ی، میچ…