راولپنڈی آئل ٹینکرز کی ہڑتال، آل پاکستان ٹینکرز ایسوسی ایشن کا اظہار لاتعلقی


راولپنڈی(قدرت روزنامہ)راولپنڈی آئل ٹینکرز اونرز ایسوسی ایشن نے پٹرول اور ڈیزل کی سپلائی بند کر دی۔ہڑتال سے اسلام آباد ائیرپورٹ، پشاور، گلگت، اسکردو، راولپنڈی، اسلام آباد اور آزاد کشمیر ریجن کو سپلائی معطل ہوگئی۔ ہڑتال کرنے والوں کا کہنا ہے کہ ہمارے مطالبات کی منظوری تک سپلائی کو معطل رکھا جائے گا۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ میٹرائزڈ سسٹم کے تحت بھرائی کے مطالبے کو فوری پورا کیا جائے۔ ضلعی انتظامیہ اور حکام نے 20 فروری کے معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے۔ مطالبات کی منظوری تک سپلائی معطل رہے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ناپ تول کے پیمانے کے تحت ٹینکرز میں کم پیٹرول ڈیزل بھرا جارہا ہے، جس سے ٹینکر مالکان اور صارفین کو نقصان ہورہا ہے، جس سے اوگرا اور وزارت پیٹرولیم کو متعدد بار آگاہ کر چکے ہیں۔
دوسری طرف چیرمین آل پاکستان آئل ٹینکرز اونر ایسوسی ایشن میر شمس شاہوانی نے کسی بھی قسم کی ہڑتال یا سپلائی کی معطلی سے اظہار لاتعلقی کرتے ہوئے کہا کہ تمام ڈپوز کو سپلائی جاری ہے، ہڑتال کرنے والی مافیاز کے خلاف کارروائی کی جائے، اوگرا اوردیگر کمپنیوں کو بلیک میل کر کے اپنے مفادات پورے کرنے کی کوشش کی مذمت کرتے ہیں، ان عناصر کے خلاف سخت کارروائی کر کے مقدمات درج کیے جائیں۔

Recent Posts

اسلام آباد میں 16 اور پنڈی میں 3 مقدمات، عمران خان رہا نہیں ہوسکیں گے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی میں اسلام آباد میں درج…

2 hours ago

آئی پی ایل؛ پاکستانی کھلاڑیوں کیلئے ’’اے آ ٓئی‘‘نے کتنی بولی لگائی؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) نے پاکستانی فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی…

2 hours ago

احتجاج سے قبل پی ٹی آئی سینیئرقیادت کی اہم شخصیت سے ملاقات،بڑے فیصلے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)24نومبرکو تحریک انصاف کا احتجاج، پی ٹی آئی کی سینیئرقیادت کے حکومتی شخصیات…

2 hours ago

تالی دونوں ہاتھوں سے بجتی ہے،مذاکرات کیلئےکل تک کاوقت ہے:عمران خان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)فیصل چودھری نے عمران خان کا پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر…

3 hours ago

بے حیائی کی سب حدیں پار، ٹک ٹاکر مشارانا کی بھی ویڈیو لیک

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان میں سوشل میڈیا پر ٹک ٹاکر خواتین کی نازیبا ویڈیوز لیک…

3 hours ago

سب کو 5 نمبر اضافی ملیں گے، میٹرک اور انٹر کے طلبہ کے گریس اور پاسنگ مارکس میں اضافہ، تفصیلات جانیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نئے گریڈنگ فارمولے کے تحت انٹر بورڈز کوآرڈی نیشن کمیٹی نے گریس…

3 hours ago