یو اے ای میں تیز بارشوں کی پیشگوئی ،سکولوں اور ملازمین کو نئی ہدایات جاری

دبئی (قدرت روزنامہ)متحدہ عرب امارات کی حکومت نے شدید بارشوں سے نمٹنے کیلئے اہم اقدامات اٹھائے ہیں .
نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق متحدہ عرب امارات میں آج اور کل 70 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہواو¿ں کی پیشگوئی کی گئی ہے، اس دوران رہائشیوں کو احتیاط برتنے کا مشورہ دیا گیا ہے جبکہ موٹرسائیکل سواروں سے کہا گیا ہے کہ وہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں .

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق دبئی اور متحدہ عرب امارات کی دیگر ریاستوں نے شدید بارش سے نمٹنے کیلئے پلان تشکیل دے دیا ہے، پلان کے تحت سرکاری دفاتر کو ورک فرام ہوم یعنی گھر سے کام کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ تعلیمی اداروں میں تعطیل اور آن لائن کلاسز کی ہدایت کی گئی ہے . متحدہ عرب امارات اور مشرق وسطیٰ بدلتے موسمی حالات سے نمٹنے کیلئے مو¿ثر منصوبہ بندی سے مالی و جانی نقصان سے بچانے کی ہر ممکن کوشش کرتا دکھائی دیتا نظر آرہا ہے جس کے تحت دبئی کے ولی عہد اور دبئی کی ایگزیکٹو کونسل کے چیئرمین شیخ حمدان نے دبئی میں تمام سرکاری اداروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ موسمی تبدیلیوں کی وجہ سے ڈیجیٹل ٹیکنالوجی سے استفادہ کرتے ہوئے اپنی ذمہ داریاں ادا کریں .
اماراتی حکام نے نجی شعبے کو بھی ہدایت دی ہے کہ وہ ملازمین کے لئے ورک فرام ہوم کے انتظامات کریں اور موسم کے اتار چڑھاو¿ کے دوران ان کی حفاظت کو یقینی بنائیں . دبئی کے ولی عہد شیخ حمدان کی ہدایت پر دبئی کے سکولز نے آج ریموٹ لرننگ سیشن منعقد کرنے کے پیغامات والدین کو بھیج دیے ہیں، ایمرجنسی پولیس اور ٹرانسپورٹ حکام نے بھی عوامی تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے پیشگی اقدامات کئے ہیں .

. .

متعلقہ خبریں