کیوں زبردستی الیکشن سے متعلق شکوک وشبہات بڑھا رہے ہیں؟ اسلام آباد ہائیکورٹ


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے الیکشن کمیشن سے کہا ہے کہ کیوں زبردستی الیکشن سے متعلق شکوک وشبہات بڑھا رہے ہیں؟۔ ہائی کورٹ میں این 47 اسلام آباد میں فارم 45 سمیت الیکشن دستاویزات کی مصدقہ کاپیوں کی عدم فراہمی اور عدالتی حکم عدولی پر الیکشن کمیشن کے خلاف شعیب شاہین کی توہین عدالت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔
درخواست گزار و امیدوار حلقہ این اے 47 شعیب شاہین، الیکشن کمیشن کی جانب سے ضیغم انیس پیش ہوئے۔شعیب شاہین نے بتایا کہ سرٹیفائیڈ کاپیوں کی فراہمی سے متعلق عدالتی حکم عدولی کی گئی، عدالت نے متعلقہ دستاویزات کی سرٹیفائیڈ کاپیاں فراہم کرنے کی ہدایت کی تھی جو تاحال نہیں ملیں۔
وکیل الیکشن کمیشن ضیغم انیس نے کہا کہ صوبائی الیکشن کمیشن پنجاب میں کیس سے متعلق بات ہوئی ہے، جلد انکو کاپیاں فراہم کی جائیں گی، مصدقہ نقول فراہمی کے لیے ایک ہفتے کی مہلت دی جائے۔
چیف جسٹس نے کہا کہ ایسی بات نہ کریں اسلام آباد کا پنجاب سے کیا تعلق؟ سرٹیفائیڈ کاپیاں انکا بنیادی اور قانون حق ہے کیوں نہیں دے رہے؟ کیوں زبردستی لوگوں کے الیکشن سے متعلق شکوک وشبہات بڑھا رہے ہیں؟ اگر الیکشن کمیشن نے کاپیاں نہیں فراہم کرنی تو میں آج آرڈر کردوں؟ اگر ایک سینیر قانون دان، بار کے سابق صدر کو اتنی بھاگ دوڑ کرنا پڑے تو عام لوگوں کا کیا ہوگا؟ ابھی بتائے مزید کتنا وقت لگے گا، ایک سال، دو سال، تین سال؟ پانچ سال تو مدت ہوتی ہیں۔
الیکشن کمیشن کے وکیل ضیغم انیس کی سرٹیفائیڈ کاپیوں کی آئندہ سماعت سے پہلے فراہمی کی یقین دہانی کرائی جس پر عدالت نے کیس کی سماعت 24 اپریل تک کے لئے ملتوی کردی۔

Recent Posts

دنیا کا سب سے بڑا مرجان دریافت جسے خلا سے بھی دیکھا جاسکتا ہے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سائنسدانوں کو بحر الکاہل میں دنیا کا سب سے بڑا مرجان مل…

27 mins ago

فیصل قریشی کا اہلیہ کے ساتھ سرعام پیار، ویڈیو وائرل، سوشل میڈیا صارفین سیخ پا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سوشل میڈیا صارفین پاکستان کے نامور اداکار فیصل قریشی اور ان کی…

42 mins ago

کوئٹہ کے باسی دیگر شہروں کے سفر سے کیوں گریز کر رہے ہیں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گزشتہ ہفتے بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے ریلوے اسٹیشن پر خودکش…

50 mins ago

آسٹریلیا سے شکست کے باوجود بابر اعظم نے ٹی20کرکٹ کے کون سے 2 نئے ریکارڈ بنائے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان اورآسٹریلیا کے درمیان برسبین آسٹریلیا میں 3 ٹی20 میچز کی سیریز…

58 mins ago

سرکاری گاڑیوں پر ریس کی ویڈیو وائرل، حقیقت کیا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں سرکاری…

1 hour ago

یوٹیوب پریمیم کیا ہے، صارفین کیا شکایت کررہے ہیں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آپ کو یوٹیوب استعمال کرتے وقت اکثر اس کی جانب سے قلیل…

1 hour ago