وفاق کپاس کی نئی امدادی قیمت 10 سے 11ہزار روپے فی من مقرر کرے، سندھ حکومت کا مطالبہ


کراچی(قدرت روزنامہ) سندھ حکومت نے وفاق سے کپاس کی نئی سپورٹ پرائس 10 سے 11 ہزار روپے فی من مقرر کرنے کا مطالبہ کر دیا۔ وزیر زراعت و انسداد بدعنوانی سردار محمد بخش مہر نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کپاس کی امدادی قیمت 10 سے 11 ہزار روپے فی من مقرر کی جائے، مناسب قیمت نہ ملنے کی وجہ سے کاشتکار کپاس کاشت نہیں کر رہے جس کی وجہ سے سندھ کے کسان شدید مشکلات کا شکار ہیں۔
وزیر زراعت سندھ کا پیر کو جاری کردہ اپنے بیان میں مزید کہنا تھا کہ رواں سال سندھ میں کپاس کی فصل کا ٹارگٹ 6 لاکھ 40ہزار ہیکٹرز رکھا گیا ہے جبکہ سندھ میں اس وقت کپاس کی بوائی 20فیصد ہوچکی ہے، مہنگی کھاد، بیج، پیٹرول مصنوعات اور زرعی ادویات نے کسانوں کا خرچ بڑھا دیا ہے۔
سردار محمد بخش مہر کا کہنا تھا کہ کاشتکار کو گزشتہ سیزن میں کپاس کی مناسب قیمت نہیں ملی تھی تو اس بار وہ فصل کیسے کاشت کریں گے؟، وفاق کو چاہیے کہ کپاس کی امدادی قیمت 10 ہزار سے 11 ہزار روپے مقرر کی جائے تاکہ کاشتکار زیادہ سے زیادہ کپاس کاشت کریں۔
کسان کو اچھی قیمت ملے گی تو کپاس کاشت کرے گا، کپاس ملکی ٹیکسٹائل صنعت کی ضرورت ہے، ابتدائی خریف سیزن میں سندھ کو اپنے حصے کا پورا پانی نہ ملا تو کپاس اور چاول سمیت زرعی اجناس کی فصل کم لگنے کا اندیشہ ہے۔
ارسا سندھ کو اپنے حصے کا پانی نہ دیکر زرعی اراضی کو بنجر بنانا چاہتا ہے، حصے کا پانی نہ ملنے کی وجہ سے خریف سیزن میں کپاس، چاول، گنے اور دیگر فصلوں کی پیداوار میں ناقابل تلافی نقصان ہوسکتا ہے۔

Recent Posts

عمرے کی ادائیگی سے واپسی پر خاتون 20 تولہ سونا چوری کے الزام میں گرفتار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کراچی میں ایک خاتون نے مبینہ طور پر پڑوسی کا 20 تولہ…

3 mins ago

بہترین پلیئنگ الیون تشکیل دینے کیلئے اچھے کھلاڑی تلاش کر رہے ہیں، محمد رضوان کی پریس کانفرنس

برسبین(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان کا کہنا ہے کہ بہترین پلیئنگ الیون…

7 hours ago

ڈاکٹر یاسمین راشد سے رہائی کے بدلے کیا مطالبہ کیا گیا؟ صنم جاوید کا سنسنی خیز انکشاف

لاہور (قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق…

7 hours ago

مجھے لگتا ہے کہ آئی سی سی کو یہ پہلے ہی پتا تھا کہ بھارت نہیں آ رہا ، محمد عامر کا بیان

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان کے فاسٹ باولر محمد عامر نے آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے سیریز میں کامیابی…

7 hours ago

زرمبادلہ کے ذخائر 31 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے

کراچی (قدرت روزنامہ) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملکی زرمبادلہ ذخائر کا ہفتہ وار ڈیٹا…

7 hours ago

خواجہ آصف نے لندن میں ہراساں کرنے کے واقعے کی رپورٹ پولیس کو درج کرادی

لندن(قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے لندن میں قتل کی دھمکی اور ہراساں کرنے کے…

7 hours ago