چئیرمین نیب کی مدت ملازمت میں توسیع; چار سال کی توسیع کے لیے وزیر اعظم کو جلد سمری بھیجے جانے کا امکان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) چئیرمین نیب کی مدت ملازمت میں توسیع کے لیے آرڈیننس کا مسودہ تیار کیا جا رہا ہے۔ وزارت قانون و انصاف کی جانب سے قومی احتساب بیورو کے موجودہ چئیرمین جسٹس ریٹائرڈ جاوید کی مدت میں چار سال کی توسیع کے لیے وزیر اعظم کو جلد سمری بھیجے جانے کا امکان ہے۔ قومی اخبار ڈان نیوز کے مطابق وزارت کے سینئر عہدیدار نے کہا کہ اگرچہ حکومت کی جانب سے چیئرمین نیب کو توسیع دینے سے متعلق حتمی فیصلہ کیا جانا ابھی باقی ہے، لیکن وزارت قانون، ان کی مدت میں توسیع کے لیے آرڈیننس کے مسودے پر کام کر رہی ہے جو وزیراعظم کو بھیجا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ سمری میں وزیر اعظم عمران خان کے سامنے متعلقہ تجاویز رکھی جائیں گی۔ ذرائع نے کہا کہ وفاقی وزیر قانون بیرسٹر فروغ نسیم مسودے پر کام کر رہے ہیں جو وزیر اعظم کو بھیجا جائے گا اور عمران خان ہی اس حوالے سے حتمی فیصلہ کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر وزیر اعظم، چیئرمین نیب کو توسیع دینے کا فیصلہ کرتے ہیں تو وزارت قانون قومی احتساب آرڈیننس (این اے او) میں ترمیم کے لیے آرڈیننس پیش کرے گی جو صدر کو دستخط کے لیے بھیجا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ اطلاق کے بعد یہ آرڈیننس قانون بن جائے گا اور حکومت کے لیے جاوید اقبال کو توسیع دینے کا راستہ صاف ہوجائے گا۔ ذرائع کے مطابق وزارت نے قانون کا جائزہ لیا ہے اور اگر وزیر اعظم، جاوید اقبال کو توسیع دینے کا فیصلہ کرتے ہیں تو ‘این اے او’ کے سیکشن 6 کے ذیلی سیکشن ‘بی’ میں ترمیم کی جائے گی۔ اس وقت سیکشن 6 کے ذیلی سیکشن ‘بی’ کے تحت چیئرمین نیب کی چار سالہ مدت ناقابل توسیع ہے۔ رپورٹ کے مطابق مسودے میں تجویز دی جائے گی کہ ذیلی سیکشن ‘بی’ کی ٹرم ‘ناقابل توسیع’ کو ‘قابل توسیع’ سے تبدیل کردیا جائے تاکہ چیئرمین نیب کو توسیع دی جا سکے۔

Recent Posts

کپتان اچھا مل جائے تو ٹیم گراؤنڈ میں پرفارم کرتی ہے: راشد لطیف

لاہور(قدرت روزنامہ )سابق ٹیسٹ کرکٹر راشد لطیف کا کہنا ہے کہ کپتان اچھا مل جائے…

4 hours ago

عمران خان کی رہائی امریکہ کی مرضی پر منحصر نہیں ہے، مفتاح اسماعیل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کاکہنا ہے کہ بانی پی ٹی…

4 hours ago

خانیوال، مدرسے سے واپس گھر جانیوالی 12 سالہ بچی سے اجتماعی زیادتی

خانیوال(قدرت روزنامہ) تحصیل کبیروالا میں مدرسے سے پڑھ کرواپس گھر جانیوالی 12 سالہ بچی کو…

4 hours ago

پنجاب کے میدانی علاقے شدید اور غیر معمولی دھند کی لپیٹ میں آ گئے

لاہور ( قدرت روزنامہ)پنجاب کے میدانی علاقے شدید اور غیر معمولی دھند کی لپیٹ میں…

5 hours ago

گھر بیٹھ کر تنقید کرنیوالوں کو تحریک انصاف کا نہیں سمجھتا:علی امین گنڈاپور

صوابی (قدرت روزنامہ )خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ جو گھر…

5 hours ago

قومی ٹیم بھارت سے کسی بھی ٹورنامنٹ میں میچ نہیں کھیلے گی، نجی ٹی وی کا سنسنی خیز دعویٰ

لاہور (قدرت روزنامہ) نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارتی کرکٹ…

6 hours ago