ایف بی آر ہیڈکوارٹر کا 18 گریڈ کا افسر راولپنڈی سے اغوا، ایک کروڑ تاوان طلب


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)کے ان لینڈ ریونیو سروس کےگریڈ 18 کےافسر کوراولپنڈی سے اغوا کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ اغوا کاروں نے گریڈ 18 کے افسررحمت اللہ خان کو تاوان کے لیے اغوا کیا اور چھوڑنے کے لیے اہل خانہ سے ایک کروڑ روپے تاوان کا مطالبہ کیا ہے۔ دریںاثنا ایف بی آر افسر کے اغوا کی ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے، جو مغوی کے سالے محمد شفیق نے درج کروائی ہے۔ایکسپریس نے ایف آئی آر کی کاپی حاصل کرلی۔
ایف آئی آر کے مطابق ان لینڈ ریونیو سروس کے گریڈ 18 کے افسر رحمت اللہ خان ایف بی آر ہیڈ کوارٹرز میں تعینات ہیں۔ ان لینڈ ریونیو سروس کے افسر کو 12 اپریل کو کو صبح ساڑھے گیارہ بجے نامعلوم افراد نے اغوا کیا گیا۔ وہ یہ کہہ کر گھر سے گئے کہ دوستوں کو عید کی مبارکباد دینے جا رہا ہوں۔
درخواست میں مغوی کے سالے محمد شفیق نے مزید بتایا کہ بہنوئی سےرابطہ کرنے اور اس کا سراغ لگانے کی تمام کوششیں کی گئیں لیکن 12 اپریل سے موبائل فون بند ہونے کی وجہ سے رابطہ ہوسکا اور نہ ہی کوئی سراغ مل سکا۔
پولیس نے مغوی کے سالے کی درخواست پر 15 اپریل کو ایف آئی آر درج کی۔ مغوی افسر کے بہنوئی نے بتایا کہ انہیں سندھی زبان بولنے والے ایک شخص کی طرف سے 10 ملین تاوان کے لیے کال موصول ہوئی ہے۔ اغوا کاروں نے بتایا کہ رحمت اللہ خان کچے کے علاقے میں ان کی تحویل میں ہیں۔
چیئرمین ایف بی آر کے لیے اغوا ہونے والےافسر کی جلد بازیابی ایک چیلنج ہے کیونکہ ایف بی آر کے افسر کے اغوا سے دیگر افسران میں شدید بے چینی پائی جاتی ہے۔

Recent Posts

سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 50 سے 100 فیصد اضافہ کیا جائے، بی این پی عوامی

خضدار(قدرت روزنامہ)بلوچستان نیشنل پارٹی (عوامی) خضدار کے ضلعی ترجمان نے اپنے جاری بیان میں کہا…

11 mins ago

بلوچستان میں لاپتا افراد کی بازیابی کیلئے مشترکہ آواز اٹھانا ہوگی، سعدیہ بلوچ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)لاپتہ سلمان بلوچ کی ہمشیرہ سعدیہ بلوچ نے کہا ہے بلوچستان میں سب سے…

23 mins ago

کرغستان میں پھنسے بلوچستان کے طلبہ کیلئے صوبائی حکومت نے فوکل پرسنز مقرر کردیے

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی ہدایت پر صوبائی وزیر لائیواسٹاک اینڈ ڈیری…

30 mins ago

حکومت نے نیپرا کو بجلی مہنگی کرنے کی درخواست دے دی، قیمت میں کتنا اضافہ متوقع ؟

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سی پی پی اے نے نیشنل الیکٹرک اینڈ پاور ریگولیٹری اتھارٹی کو ایک…

48 mins ago

ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں اب تک کتنا اضافہ ہوا ہے ؟ جانیے

کراچی(قدرت روزنامہ)زرمبادلہ کے ملکی ذخائر میں جاری مالی سال میں اب تک 5.46 ارب ڈالر…

54 mins ago

کےالیکٹرک کے 5 سالہ پاور ایکوزیشن پروگرام کی منظوری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)نیپرا نے کے الیکٹرک کے 5 سالہ پاور ایکوزیشن پروگرام کی منظوری دے…

1 hour ago