وزیراعظم سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات، سرمایہ کاری کے منصوبوں پر بات چیت


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف سے سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعود نے وفود کی سطح پر ملاقات کی۔ سعودی وزیرِ خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سعودی وفد کے ہمراہ وزیرِ اعظم ہاؤس اسلام آباد پہنچے جہاں وزیرِ اعظم شہبازشریف نے سعودی وزیرِ خارجہ کا استقبال کیا، اس موقع پر شہبازشریف کے ہمراہ وزیرخارجہ اور دیگر کابینہ ارکان بھی موجود تھے۔
وزیراعظم اور سعودی وزیرخارجہ کے درمیان ملاقات میں دوطرفہ تعلقات سمیت پاکستان میں سعودی سرمایہ کاری پر بھی بات چیت کی گئی۔ ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان تمام شعبوں میں اسٹرٹیجک شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے پر اتفاق کیا گیا، مزید طے پایا کہ پاک سعودی سپریم کوآرڈینیشن کونسل کے پلیٹ فارم سے کثیر الجہتی تعاون کو مزید فروغ دیا جائے گا۔
اس موقع پر سعودی وزیرخارجہ نے پاکستان کے معاشی استحکام کیلئے سعودی عرب کے کلیدی کردار کی یقین دہانی کرائی۔ ملاقات میں علاقائی سلامتی اور مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، دونوں ممالک نے علاقائی امن و استحکام کیلئے مربوط کوششوں پر زور دیا۔
اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان اور سعودیہ عرب کے مابین دیرینہ برادرانہ تعلقات ہیں جس کی نظیر نہیں ملتی، سعودی عرب نے مشکل وقت میں ہمیشہ پاکستان کا ساتھ دیا، عید الفطر کے فوری بعد سعودی وفد کا دورہ پاکستان خوش آئند ہے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ دورہ پاکستان سعودیہ اسٹریٹجک و تجارتی شراکت داری کے نئے دور کا آغاز ہے، پاکستان دونوں ممالک کے مابین تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبوں تعاون کے مزید فروغ کا خواہاں ہے، پاکستان بیرونی سرمایہ کاری کے فروغ اور برادر ممالک سے شراکت داری کو باہمی طور پر مفید بنانے کیلئے اقدامات اٹھا رہا ہے۔
شہباز شریف نے بتایا کہ پاکستان سعودی عرب کی جانب سے سرمایہ کاری بڑھانے پر سعودی قیادت کا مشکور ہے۔ملاقات کے دوران وزیرِ اعظم شہباز شریف نے سعودی ولی عہد عزت مآب شہزادہ محمد بن سلمان کو پاکستان کے دورے کی دعوت کا پیغام دیا اور کہا کہ پاکستانی عوام ولی عہد عزت مآب شہزادہ محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان کے منتظر ہیں۔
بعد ازاں سعودی وفد نے وزیرِ اعظم کا پاکستان کی جانب سے پرتپاک استقبال اور مہمان نوازی پر شکریہ ادا کرتے کیا اور سعودی وزیرِ خارجہ نے پاک سعودیہ تعلقات کی مضبوطی کے عزم کا اعادہ کیا۔ سعودی وزیر خارجہ نے تجارتی و سرمایہ کاری شراکت داری کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔

Recent Posts

بھارت: بی جے پی کو انتخاب میں مشکلات کا سامنا، آر ایس ایس مدد کے لیے میدان میں اتر گئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اندرونی ذرائع نے کہا ہے کہ ووٹرز کی انتخابات میں عدم دلچسپی…

2 mins ago

اسحٰق ڈار کی بطور ڈپٹی وزیراعظم تعیناتی کیخلاف درخواستوں پر فریقین کو نوٹسز جاری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائی کورٹ نے سینیٹر اسحٰق ڈار کی بطور ڈپٹی وزیر…

10 mins ago

کیا پاکستانی ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024ء کے لیے تیار ہے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کیا پاکستانی ٹیم انگلینڈ کے خلاف سیریز میں اچھی کارکردگی دکھا پائے…

17 mins ago

190 ملین پاؤنڈ ریفرنس: میڈیا پر قدغن کے خلاف درخواست پر تحریری حکم نامہ جاری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وزیر اعظم عمران خان اور ان…

25 mins ago

اوگرا نے گیس کی قیمتوں کا تعین کرلیا، فیصلہ جاری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی(اوگرا)نے گیس کی قیمتوں کا تعین کرلیا،جس کا فیصلہ…

26 mins ago

پنجاب اسمبلی بھرتیاں کیس؛ لاہور ہائیکورٹ نے پرویز الٰہی کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنا دیا

لاہور(قدرت روزنامہ)لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب اسمبلی بھرتیاں کیس میں چودھری پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت…

38 mins ago