اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، انڈیکس پہلی بار 71 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا


کراچی (قدرت روزنامہ)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئے ریکارڈز بننے کا سلسلہ جاری ہے، آج بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس 466 پوائنٹس یا 0.66 فیصد اضافے کے بعد تاریخ میں پہلی بار 71 ہزار کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔پی ایس ایکس ویب سائٹ کے مطابق صبح تقریبا 11 بجے کے ایس ای-100 انڈیکس 466 پوائنٹس یا 0.66 فیصد بڑھ کر 71 ہزار 10 پر پہنچ گیا ،جو گزشتہ روز 70 ہزار 544 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
واضح رہے کہ 9 اپریل کو بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس 694 پوائنٹس اضافے سے تاریخ میں پہلی بار 70 ہزار کی حد عبور کر گیا تھا۔ اس سے ایک روز قبل بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس 1203 پوائنٹس اضافے کے بعد 69 ہزار پوائنٹس کی نئی بُلند ترین سطح پر پہنچ گیا تھا۔
چیس سیکیورٹیز کے ڈائریکٹر ریسرچ یوسف ایم فاروق نے تیزی کے رجحان کو ریکوڈک میں متوقع سعودی سرمایہ کاری کی مثبت خبروں کی وجہ قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ اس کے نتیجے میں تیل اور گیس کے حصص کی کارکردگی مضبوط رہی۔ عارف حبیب لمیٹڈ کے ہیڈ آف ریسرچ طاہر عباسی نے بتایا تھا کہ کے ایس ای-100 انڈیکس نے ایک اور سنگ میل عبور کرتے ہوئے 69 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر لی۔
ان کا کہنا تھا کہ مارکیٹ میں تیزی کی رجحان کی وجہ یہ ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب میں ممکنہ طور پر دوطرفہ معاہدوں کی توقع ہے۔ واضح رہے کہ 4 اپریل کو بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس 660 پوائنٹس اضافے کے بعد 68 ہزار کی نئی بُلند ترین سطح پر پہنچ گیا تھا۔ اس سے ایک روز قبل (3 اپریل) کے ایس ای-100 انڈیکس 869 پوائنٹس بڑھ کر 67 ہزار 756 کی تاریخی بُلند ترین سطح پر پہنچا تھا۔
اس سے قبل 28 مارچ 2024 کو کے ایس ای-100 انڈیکس 594 پوائنٹس اضافے کے بعد 67 ہزار کی نئی بُلند ترین سطح پر پہنچ گیا تھا۔ 27 مارچ کو 100 انڈیکس 641 پوائنٹس فیصد اضافے کے بعد 66 ہزار 547 کی تاریخی بُلند ترین سطح پر بند ہوا تھا۔ اس سے قبل 12 دسمبر 2023 کو کے ایس ای-100 انڈیکس 66 ہزار 426 پوائنٹس کی بُلند سطح پر پہنچا تھا۔

Recent Posts

افغان کرکٹ سے متعلق شاہد آفریدی کے ٹوئٹ پر راشد خان کا ردعمل

لاہور (قدرت روزنامہ) ٹی 20 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں کوالیفائی کرنے پر شاہد…

1 hour ago

انضمام الحق کا بھارتی باؤلر پر بال ٹمپرنگ کا الزام، روہت شرما کا ردعمل سامنے آگیا

جمیکا (قدرت روزنامہ) انضمام الحق کی جانب سے بھارتی باؤلر ارشدیپ سنگھ پر بال ٹمپر…

1 hour ago

وزیراعلیٰ مریم نواز کی حاجی پارک راج گڑھ آمد،لاہورڈویلپمنٹ پائلٹ پراجیکٹ اورماڈل گلیوں کا معائنہ،مقامی خواتین سے ملاقات

لاہور(قدرت روزنامہ ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوا حاجی پارک راج گڑھ پہنچ گئیں اور یونین…

1 hour ago

پی ٹی آئی نے مخصوص نشستوں کے کیس میں فریق بننے کی درخواست دائر کر دی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)تحریک انصاف نے سپریم کورٹ میں مخصوص نشستوں کے کیس میں فریق…

1 hour ago

وزیراعلیٰ مریم نواز نے پنجاب کا نیا سپورٹس بورڈ تشکیل دیدیا

لاہور (قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پنجاب کا نیا سپورٹس بورڈ تشکیل دے…

2 hours ago

برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں بڑی کمی

لاہور (قدرت روزنامہ) مرغی کے گوشت کی قیمت میں 23 روپے فی کلو کمی ہوگئی…

2 hours ago