سام سنگ کا گلیکسی ڈیوائسز میں اے آئی ٹولز دینے کا اعلان


جنوبی کوریا(قدرت روزنامہ)اسمارٹ فونز اور ڈیوائسز تیار کرنے والی جنوبی کورین کمپنی سام سنگ نے اپنی متعدد پرانی ڈیوائسز میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹولز متعارف کرانے کا اعلان کردیا۔جنوبی کوریا میں سام سنگ کے تصدیق شدہ پلیٹ فارم پر کمپنی کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ آئندہ ماہ مئی تک سافٹ ویئر اپڈیٹ کے ذریعے مختلف ڈیوائسز کو اے آئی ٹولز کے فیچرز فراہم کردیے جائیں گے۔
ٹیکنالوجی ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق کمپنی نہ صرف رواں برس بلکہ 2021 میں بھی متعارف کرائی گئی ڈیوائسز میں اے آئی ٹول فیچرز دے گی۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ سام سنگ کی جانب سے ایس 21، ایس 22، اور ایس 23 سمیت ان سیریز کے تمام فونز اور لیپ ٹاپس اور ٹیبلیٹس میں بھی اے آئی فیچرز فراہم کرے گی۔
فیچرز کے تحت کمپنی گزشتہ تین سال کے دوران پیش کی جانے والی ڈیوائسز میں گلیکسی اے آئی فیچرز پیش کرے گی جو کہ اب نئی ڈیوائسز میں موجود ہوتے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق کمپنی مختلف ڈیوائسز کو مختلف اے آئی ٹولز فراہم کرے گی، بعض ڈیوائسز کو اپڈیٹ اور بہترین اے آئی فیچرز تک رسائی نہیں دی جائے گی اور کمپنی ممکنہ طور پر آئندہ ماہ مئی تک سافٹ ویئر اپڈیٹ کے ذریعے اے آئی ٹولز پیش کرے گی۔

Recent Posts

سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت کم ہو گئی

عالمی مارکیٹ میں سونا 5 ڈالر فی اونس اور مقامی سطح پر 500 روپے فی…

10 mins ago

جوڈیشل کمیشن اجلاس؛ جسٹس امین الدین خان آئینی بینچز کے سربراہ مقرر

چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی کی زیرصدارت اجلاس میں 7 ممبران کی اکثریت نے…

22 mins ago

تحریک انصاف کے اہم رہنما کو جیل سے رہائی کے بعد پھر گرفتار کر لیا گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ ) تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی کو جیل سے رہائی…

46 mins ago

سروسزچیف کی مدت بڑھانا اسکا اندرونی معاملہ، قانون سازی تسلیم کریں گے:سلمان اکرم راجہ

لاہور (قدرت روزنامہ )پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم…

48 mins ago

رمضان شوگر مل کیس؛ دیکھنا ہے ریفرنس پر سماعت کا اختیار ہے یا نہیں، جج اینٹی کرپشن

شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف نیب نے ریفرنس اینٹی کرپشن عدالت میں جمع…

56 mins ago

وزیراعلیٰ مریم نواز کاآج رات بیرون ملک روانہ ہونے کا امکان

لاہور (قدرت روزنامہ ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی بیرون ملک روانگی کا امکان ہے۔…

58 mins ago