نجی ٹی وی چینل کے پروگرام کے ساتھ گفتگو میں انہوں نے کہا کہ پارٹی میں اختلافات رائے ہے اور مریم نواز نے اسی کی بات کی ہے . انہوں نے کہا کہ پارٹی کا صدر مضبوط ہو تو پارٹی مضبوط ہوتی ہے . شہباز شریف مسلم لیگ ن کے صدر اور نوازشریف روح رواں ہیں . شاہد خاقان عباسی نے مزید کہا کہ نوازشریف اپنی واپسی کا فیصلہ ڈاکٹروں کے مشورے سے خود کریں گے . قبل ازیں سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ چیئرمین نیب کی مدت ملازمت میں توسیع کا کوئی قانون موجود نہیں،حکومت ایک شخص کے لیے قانون میں تبدیلی کررہی ہے،حکومتی پالیسیوں کے باعث ملک کو اربوں روپے کا نقصان ہورہاہے،چار ڈالرز والی ایل این جی چودہ ڈالرز میں خریدی جارہی ہے . احتساب عدالت اسلام آباد میں ایل ایل این جی ریفرنس پر سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ تین سال سے احتساب عدالت میں کیس چل رہا ہے مگر اب تک انصاف نہیں ملا . حکومتی اقدامات کے باعث ایل این جی میں ایک سال میں دو ارب ڈالرز کا نقصان ہوا . حکومت چیئرمین نیب کی مدت ملازمت میں توسیع کے لیے قانون میں تبدیلی کررہی ہے . سابق وزیر اعظم نے کہاکہ ملکی سیاست اس نہج پر پہنچ چکی ہے کہ ذاتیات بھی کسی سے محفوظ نہیں . اگر کسی نے کچھ غلط کیا تو مقدمہ درج کیا جائے . لیگی رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ حکومتی وزراء تسلیم کر چکے کہ نیب کو کون چلا رہا ہے . .
اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ پارٹی کا صدر مضبوط ہو تو پارٹی مضبوط ہوتی ہے . تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے سینئر نائب صدر اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ پارٹی کے کچھ لوگ پارٹی کی طاقت کو نہیں سمجھتے اور دوسرا راستہ اختیار کرنا چاہتے ہیں .
متعلقہ خبریں