پارٹی کا صدر مضبوط ہو تو پارٹی مضبوط ہوتی ہے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ پارٹی کا صدر مضبوط ہو تو پارٹی مضبوط ہوتی ہے ۔تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے سینئر نائب صدر اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ پارٹی کے کچھ لوگ پارٹی کی طاقت کو نہیں سمجھتے اور دوسرا راستہ اختیار کرنا چاہتے ہیں۔نجی ٹی وی چینل کے پروگرام کے ساتھ گفتگو میں انہوں نے کہا کہ پارٹی میں اختلافات رائے ہے اور مریم نواز نے اسی کی بات کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پارٹی کا صدر مضبوط ہو تو پارٹی مضبوط ہوتی ہے۔شہباز شریف مسلم لیگ ن کے صدر اور نوازشریف روح رواں ہیں۔شاہد خاقان عباسی نے مزید کہا کہ نوازشریف اپنی واپسی کا فیصلہ ڈاکٹروں کے مشورے سے خود کریں گے۔

قبل ازیں سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ چیئرمین نیب کی مدت ملازمت میں توسیع کا کوئی قانون موجود نہیں،حکومت ایک شخص کے لیے قانون میں تبدیلی کررہی ہے،حکومتی پالیسیوں کے باعث ملک کو اربوں روپے کا نقصان ہورہاہے،چار ڈالرز والی ایل این جی چودہ ڈالرز میں خریدی جارہی ہے۔

احتساب عدالت اسلام آباد میں ایل ایل این جی ریفرنس پر سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ تین سال سے احتساب عدالت میں کیس چل رہا ہے مگر اب تک انصاف نہیں ملا۔ حکومتی اقدامات کے باعث ایل این جی میں ایک سال میں دو ارب ڈالرز کا نقصان ہوا۔ حکومت چیئرمین نیب کی مدت ملازمت میں توسیع کے لیے قانون میں تبدیلی کررہی ہے۔سابق وزیر اعظم نے کہاکہ ملکی سیاست اس نہج پر پہنچ چکی ہے کہ ذاتیات بھی کسی سے محفوظ نہیں۔ اگر کسی نے کچھ غلط کیا تو مقدمہ درج کیا جائے۔لیگی رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ حکومتی وزراء تسلیم کر چکے کہ نیب کو کون چلا رہا ہے

Recent Posts

واشک،گاڑی کی ٹکر سے دو افراد جاں بحق، ایک زخمی

واشک(قدرت روزنامہ)واشک کور گی کے ایریا میں بیک گاڑی کی ٹکر سے دو افراد جان…

3 mins ago

کوئٹہ ،ہزارہ ٹاون سے 8 سالہ مغوی بچے کی جلی ہوئی لاش برآمد

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)صو با ئی دارالحکومت کو ئٹہ کے علا قے ہزارہ ٹاؤن سے لا…

10 mins ago

خضدار، فیروز آباد کے قریب ٹریفک حادثہ، 3 مزدور زخمی

خضدار(قدرت روزنامہ)خضدار فیروزآباد سی پیک روڈ پر پک اپ الٹ جانے سے تین مزدور شدید…

16 mins ago

وزیراعلیٰ کا بغض اور دل کی بات زبان پر آگئی، نواب بگٹی اپنی سر زمین کی دفاع میں شہید ہوئے، امان اللہ کنرانی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ بار ایسوسیشن کے سابق صدر امان اللہ کنرانی نے جمعہ کے روز…

26 mins ago

بلو چستان اسمبلی کا اجلاس 24ستمبر کو طلب کر لیا گیا

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلو چستان اسمبلی کا اجلاس 24ستمبر کو طلب کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق…

32 mins ago

کوئٹہ میں پہاڑ سے گر کر ایک شخص جا ں بحق

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ میں پہاڑ سے گر کر ایک شخص جا ں بحق ہو گیا۔ تفصیلات…

47 mins ago