پیٹرول کی قیمت کم بڑھانے سے نقصان ہوا، اب ہم عوام کو مچھلی پکڑنا سکھائیں گے، وزیرخزانہ شوکت ترین

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ پیٹرول کی قیمت کم بڑھانے سے نقصان ہوا، اب ہم عوام کو مچھلی پکڑنا سکھائیں گے، ۔ تفصیلات کے مطابق وزیرخزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم بڑھانے سے حکومت کو 2ارب روپے کا نقصان ہوا ہے۔خطے میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں پاکستان 17ویں نمبر پر ہے ۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں عالمی سطح پر بڑھ گئی ہیں۔ خطے کےمقابلےمیں پیٹرول کی قیمتیں یہاں کم ہیں۔انکا کہنا تھا کہ اب

ہم عوام کو مچھلی پکڑنا سکھائیں گے۔ ہرخاندان کو اپنے گھر کےلیے 15سے20 لاکھ روپے تک رقم دی جائے گی۔ حکومت ٹیکنیکل ٹریننگ دینے کی پالیسی پر کام کررہی ہے۔ دوسری جانب گزشتہ روز فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کردی۔ذرائع کے مطابق ایف بی آر کو گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کی درخواستیں ملی تھیں جس پر ایف بی آر حکام نے گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کا فیصلہ کیا۔ترجمان ایف بی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ 15 اکتوبر تک بڑھا دی گئی ہے۔دوسری جانب کراچی چیمبر آف کامرس کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق کے سی سی آئی کے وفد نے وزیر خزانہ شوکت ترین سے ملاقات کی جس میں شوکت ترین نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں 15 اکتوبر تک توسیع کا اعلان کیا۔اعلامیے کے مطابق وزیر خزانہ نے گوشوارے جمع کرانے میں درپیش مسائل سننے کے بعد 15 دن تک توسیع کا اعلان کیا جس پر وفد نے وزیر خزانہ کے فیصلے کو سراہا۔واضح رہے کہ ایف بی آر کے ٹیکس فائلنگ سسٹم آئرس میں تکنیکی مسائل سامنے آئے تھے جس کے باعث تاجروں کی جانب سے گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

Recent Posts

مجھے لگتا ہے کہ آئی سی سی کو یہ پہلے ہی پتا تھا کہ بھارت نہیں آ رہا ، محمد عامر کا بیان

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان کے فاسٹ باولر محمد عامر نے آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے سیریز میں کامیابی…

7 mins ago

زرمبادلہ کے ذخائر 31 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے

کراچی (قدرت روزنامہ) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملکی زرمبادلہ ذخائر کا ہفتہ وار ڈیٹا…

9 mins ago

خواجہ آصف نے لندن میں ہراساں کرنے کے واقعے کی رپورٹ پولیس کو درج کرادی

لندن(قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے لندن میں قتل کی دھمکی اور ہراساں کرنے کے…

18 mins ago

وزیراعظم کی قوم سے باران رحمت کے لیے نماز استسقاء کی درخواست

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے باران رحمت کے لیے قوم سے نماز استسقاء…

1 hour ago

ہرنائی میں شہید ہونیوالے پاک فوج کے 2جوانوں کے بارے میں اضافی معلومات سامنے آ گئیں

راولپنڈی ( قدرت روزنامہ ) بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں…

1 hour ago

آسٹریلیا کے خلاف پہلا ٹی20، بابراعظم نے2 اہم ریکارڈ اپنے نام کرلیے

کنبرا (قدرت روزنامہ) آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹی 20 میچ میں بابراعظم نے 2 اہم…

2 hours ago