اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سلگتی گرمیوں میں ٹھنڈے میٹھے تربوز کھانا کسے پسند نہیں. مگر اس لذیذ تربوز کو کاٹنے کے بعد لوگ چھلکوں کو کچرے میں پھینک دیتے ہیں. بہت کم لوگ تربوز کے چھلکوں کے فائدے جانتے ہیں اس لئے آج آپ کو ان قیمتی چھلکوں کی افادیت اور استعمال کے بارے میں بتائیں گے.
تربوز کے چھلکے وٹامن اے اور سی کا بہترین ذریعہ ہیں، جو مدافعتی افعال اور آنکھوں کی صحت کو فروغ دیتے ہیں. ان میں غذائی ریشہ ہوتا ہے جو ہاضمہ تیز کرنے میں مدد کرتا ہے. چھلکوں میں سوزش مخالف خصوصیات پائی جاتی ہیں جو جسم میں ہونے والی سوزش کو کم کرتی ہیں.
تربوز کے چھلکے کا عرق ہائی بلڈ پریشر کو کم کرنے اور قلبی صحت کو بہتر کرنے کی طاقت رکھتا ہے. تربوز کے چھلکے میں پانی کی مقدار زیادہ ہونے کی وجہ سے اسے جلد پر لگانے سے سورج کی جلن کو کم کرنے اور جلد کو ہائیڈریٹ کرنے میں مدد ملتی ہے.
تربوز کے چھلکوں کا اچار بنایا جاسکتا ہے یا غذائیت بڑھانے کے لیے اسموتھیز میں ملایا جا سکتا ہے۔ ان میں اینٹی آکسیڈینٹس ہوتے ہیں جس کی وجہ سے یہ فیس ماسک اور ٹونر بنانے کے لیے بہترین ہیں.
تربوز کے چھلکے غذائی اجزاء سے بھرپور ہوتے ہیں اور باغبانی کرنے والے افراد ان چھلکوں کی کھاد بنا کر استعمال کرسکتے ہیں جو پودوں کی نشوونما کے لئے بہترین ہے.
لاہور (قدرت روزنامہ) سموگ کی شدت میں اضافےکے پیش نظر صوبے بھر میں 17 نومبر…
پرتھ(قدرت روزنامہ)آسٹریلیا نے پہلے میچ میں پاکستان کو 29رنز سے شکست دے د ی، میچ…
راولپنڈی (قدرت روزنامہ) بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 3 دہشتگرد…
کراچی(قدرت روزنامہ)ملک میں فی تولہ سونا ہزاروں روپے سستا ہوگیا۔جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے…
دبئی(قدرت روزنامہ)متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی ریاست دبئی کے حکام نے غیر قانونی…
باجوڑ (قدرت روزنامہ) نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جماعت اسلامی کے جنرل سیکرٹری جاں بحق…