بی ایل اے کے دہشتگردوں کو ایران سے پناہ اور بھرپور مدد حاصل


کوئٹہ (قدرت روزنامہ)پاکستان سے زیارات کے لیے ایران جانے والے افراد بھی دہشت گردوں کے شر سے محفوظ نہیں رہے، بی ایل اے کے دہشتگردوں کو ایران سے پناہ اور بھرپور مدد حاصل ہے۔ گزشتہ دنوں بلوچستان کے علاقے نوشکی میں بی ایل اے کے دہشت گردوں کے ہاتھوں ایران جانے والی بس کو روک کر شناختی کارڈ چیک کرنے کے بعد 9 زائرین کو جوپنجاب سے انتہائی عقیدت کے ساتھ ایران کے مقدس مزارات کی زیارت کے لیے جا رہے تھے، بس سے اتار کر بے دردی سے قتل کردیا گیا۔
یہ وہ معصوم لوگ تھے جن کے پاس نہ تو اسلحہ تھا اور نہ ہی وہ کسی مسلح گروہ کے فرد تھے اور نہ ہی ان کی کسی سے کوئی دشمنی تھی۔ان کا سفر زیارت کے لیے تھا۔ ایسے افراد کو نشانہ بنانے سے یہ بات بالکل عیاں ہو گئی ہے کہ بی ایل اے کے دہشت گردوں کو ایران سے پناہ اور بھر پور مدد مل رہی ہے۔
بلوچستان سے گزرتے ہوئے ایران جانے والے زائرین بھی ایران کے حمایت یافتہ دہشت گردوں کے شر سے محفوظ نہیں رہے۔ ایسی سرگرمیاں نہ صرف زائرین کے لیے سنگین دھچکا ہیں بلکہ مذہبی سیاحت کے لیے بھی خطرہ بن چکی ہیں۔
پاکستان بھر سے زائرین کی بڑی تعداد بلوچستان کے راستے ایران کا راستہ اختیار کرتی ہے۔ ایران کے حمایت یافتہ BLA/BRA دہشت گرد ایسی وحشیانہ کارروائیوں سے کیا حاصل کرنا چاہتے ہیں؟ اس حوالے سے ایران کو صورتحال کا جائزہ لینا چاہیے کہ زائرین بے ضرر ہیں اور زائرین کو نشانہ بنانے سے کیا حاصل ہوگا؟۔

Recent Posts

شہباز شریف کے پارٹی صدارت کے استعفے کو بھاری دل سے قبول کیا گیا، سعد رفیق

لاہور (قدرت روزنامہ)مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ شہباز…

6 mins ago

معاشرے کی بیوہ خواتین کو مرحوم شوہر کے غم سے نکل کر آگے بڑھنے کی ضرورت ہے: تزین حسین

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینیئر اداکار طلعت حسین کی بیٹی، اداکارہ و…

19 mins ago

بھارتی اداکارہ نے سابق شوہر کرن ویر مہرا سے شادی کو سب سے بڑی غلطی قرار دے دیا

ممبئی(قدرت روزنامہ)بھارتی ریئیلٹی شو ’خطروں کے کھلاڑی‘ سیزن 14 سے شہرت حاصل کرنے والے کرن…

49 mins ago

ہم انسان ہیں، غلط فیصلے ہوجاتے ہیں: آغا علی

کراچی (قدرت روزنامہ)پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار آغا علی کا کہنا ہے کہ ہم…

60 mins ago

جسٹس منیب اختر نے قائم مقام چیف جسٹس کا حلف اٹھا لیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ ) جسٹس منیب اختر نے قائم مقام چیف جسٹس کا حلف…

1 hour ago

خوشاب، ٹرک کھائی میں گرنے سے ایک ہی خاندان کے 13افراد جاں بحق

خوشاب(قدرت روزنامہ ) خوشاب میں ٹرک کھائی میں گرنے سے 13 افراد جاں بحق، 9…

1 hour ago