عمران خان کی رہائی کسی ڈیل کی صورت میں نہیں ہورہی، چیئرمین پی ٹی آئی


راولپنڈی(قدرت روزنامہ) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان نے عمران خان کی ڈیل کی صورت میں رہائی کی تردید کی ہے۔ اڈیالہ جیل راولپنڈی میں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان اور شیر افضل مروت سمیت دیگر رہنماؤں نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے مجھے اور عمر ایوب کو ذمہ داری سونپی ہے پنجاب میں پارٹی کو متحرک کریں، شیر افضل مروت کی ڈیوٹی لگائی گئی ہے وہ کے پی میں جلسے کریں، الیکشن کمیشن نے ہمارے امیدواروں کی جیت کو شکست میں تبدیل کیا ہے۔
گوہر خان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کسی ڈیل کی صورت میں نہیں ہورہی، ہماری عدلیہ سے امید ہے انشاء اللہ بانی پی ٹی آئی اپریل کے مہینے میں ہی رہا ہونگے، جس طرح کیسز چلائے گئے سب کے سامنے ہے یہ سزائیں ختم ہونی ہیں۔
شیر افضل مروت نے کہا کہ ہماری ویڈیو ریکارڈ کرنے کیلئے بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ملاقات میں شیشہ اور بلب لگایا گیا، جیل میں ہماری بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ریکارڈ کی جارہی ہے، بانی پی ٹی آئی کو واضح کردیا ہے میرا کسی سے کوئی گلہ شکوہ نہیں ہے۔

Recent Posts

معاشی مسائل کےشکار پاکستانیوں نے گزشتہ 10 ماہ کےد وران چائے پر کتنے پیسے خرچ کیے ؟ جانیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) معاشی مسائل کا شکار پاکستانیوں نے گزشتہ 10 ماہ میں 54…

6 mins ago

کراچی میں ٹک ٹاک کا جنون ایک اور جان لے گیا

کراچی(قدرت روزنامہ) شہر قائد میں ٹک ٹاک بنانے کے دوران اچانک پستول کی گولی چل…

43 mins ago

آئی پی ایل کے دوران پی ایس ایل کروا کر اگر اچھے کھلاڑیوں کو لایا جائے تو یہ پی ایس ایل کے لیے بہترین ہو گا، عاطف رانا

لاہور(قدرت روزنامہ)لاہور قلندرز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) عاطف رانا نے کہا ہے…

56 mins ago

جہانگیر ترین کی واپسی ۔۔۔کونسا اہم حکومتی عہدہ مل گیا ؟جانیے

اسلام آباد ( قدرت روزنامہ ) بانی استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) جہانگیر خان…

1 hour ago

ٹک ٹاک ویڈیو خراب کرنے پراستاد نے6 بچوں کے ہاتھ توڑ دیئے

پشاور (قدرت روزنامہ) صوبائی دارالحکومت میں ٹک ٹاک ویڈیو خراب کرنےپرسکول ٹیچرنے6 طلبا پر بہیمانہ…

1 hour ago

الیکٹرک بائیکس کے لیے اپلائی کرنیوالی خواتین کے لیے بڑی خوشخبری

لاہور (قدرت روزنامہ)الیکٹرک بائیکس کے لیے اپلائی کرنیوالی طالبات کے لیے بڑی خوشخبری ہے کہ…

1 hour ago